عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ 25 جون 1975 میں ایمرجنسی کا نفاذ آئین کا قتل تھا۔انہوں نے کہامیں سمودھان ہتیا دیوس پر لاکھوں ستیہ گرہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے جمہوریت کی بحالی کے لئے جدو جہد کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا25 جون 1975 میں ایمرجنسی کا نفاذ آئین کا قتل تھا۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھاسمودھان ہتیا دیوس پر، میں ان لاکھوں ستیہ گرہیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کی اور ہندوستان کی جمہوری تاریخ کے تاریک ترین دور میں آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔
سال 1975 میں ایمرجنسی کا نفاذ آئین کا قتل تھا: منوج سنہا
