Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالممضامین

! ضرورت جب لالچ بن جائے فکرو فہم

Towseef
Last updated: June 24, 2025 10:28 pm
Towseef
Share
10 Min Read
SHARE

سید مصطفیٰ احمد،بڈگام

کچھ دنوں سے میں Shankar IAS Academy کی ماحولیات پر شائع کئی گئی ان کی شاہکار کتاب کا مطالعہ کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ The Hindu Publications House کی طرف سے چھپنے والے مختلف میگزین کا سرسری جائزہ لیتے ہوئے میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ انسان کی لالچ کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ اسلام میں بھی اس بات کو بڑے واشگاف الفاظ میں بیان کیا گیا ہے کہ انسان کو اگر ایک وادی سونے کی دی جائے تو وہ دوسری کی چاہت کرتا ہے اور اس طرح یہ لالچ کبھی ختم نہیں کا نام نہیں لیتی ہے۔ ہندوستان کے مؤقر اخبار The Indian Express سے انتخاب کیا گیا ایک مضمون جو گیارہویں جماعت کی انگریزی کتاب میں شائع کیا گیا ہے،پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ مضمون لگ بھگ تیس سال پہلے تحریر کیا گیا تھا۔ اس مضمون میں ہمارا دھیان اس بات کی طرف مبذول کرواتے ہوئے نصیحت کی گئی ہے کہ زمین بیمار ہے۔ وہ اس بیمار شخص کی طرح ہے جس کے پاس سب کچھ ہوتے ہوئے وہ کچھ بھی چھونے اور گلے سے اُتارنے سے قاصر ہے۔ اس کے علاوہ مہاتما گاندھی کے الفاظ بھی اس سچ کو مزید تقویت فراہم کرتے ہیں کہ زمین ہر شخص کی ضروریات کو پورا کرسکتی ہے لیکن انسان کی لالچ کا اس کے پاس کوئی علاج نہیں ہے۔ گاندھی جی کی بات کو میں نے یہاں اپنے اندازے سے تحریر کیا ہے۔ ان کی بات میں ایسا دم ہے کہ ہر زمانے میں یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ واقعی جب انسان انسانیت کے شرف سے دستبردار ہوجاتا ہے تو وہ جانور بن جاتا ہے۔ انسانی روپ میں وہ درندوں جیسی حرکتیں انجام دیتا ہے۔ وہ ہر چیز کو نفع اور نقصان کے آئینے سے دیکھنے کا عادی بن جاتا ہے جس سے اس کی موت کے فیصلے آسمانوں سے صادر ہوجاتے ہیں۔ جب کم سے کم ضروریات زندگی صرف فائدے اور لالچ کی گندی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں، پھر موت اور تباہیوں کا منہ کو چڑانے والا رقص شروع ہوجاتا ہے جو انسان کا خود بھرپا کیا ہوتا ہے۔ مزید برآں انسان کے پاس ایک ہی آپشن میسر
ہوتا ہے کہ وہ صرف اپنے پیر اِدھر اُدھر مارے لیکن بےسود۔ یہی حالت ان قوموں کی ہوتی ہے جو کھلواڑ اور تباہی کے باب معصومیت کے لبادے اوڑھ کر انجام دیتے ہیں۔مندرجہ ذیل سطروں میں اس بابت مزید باتیں تحریر کی جارہی ہیں۔

ضروریات زندگی کا لالچ کا روچ دھار لینا،جیسے کہ مندرجہ بالا سطروں میں لکھا گیا ہے، ممالک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔ بھروسے کے دھاگے ٹوٹ جاتے ہیں اور انسان حیوان بن جاتا ہے۔ آج جہاں پر نظر پڑتی ہے ہر جگہ لالچ کے غلیظ کیڑے ہمارا منہ چڑا رہے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کا نہ تھمنے والا سلسلہ ہے۔ کئی پرندوں اور جانوروں کا خاتمہ ہوچکا ہے۔وہ اس دنیا سے رخصت کر دیے گئے ہیں۔ ان کی موت پر اب صرف سیاستے ہوتی ہیں۔ الفاظ کے جادوگر الفاظ کے ڈھیر لگا دیتے ہیں لیکن دل میں انہی جانوروں، پرندوں اور کیڑے مکوڑوں کو چور بازار میں بیچنے کی سازشیں پنپ رہی ہوتی ہیں۔ ہوا، پانی اور مٹی اب زہریلے بن گئے ہیں۔ وجہ صرف ایک ہے وہ انسان کا لالچ کا چولا پہن لینا۔ ہوا کی اہمیت کو بیان کرنے میں عمر بیت جائےگی لیکن تعریف اور اہمیت کے دروازے کبھی بند نے ہوگے لیکن انسان اپنی انا کی خاطر اور بےحسی کے خوبصورت کپڑے زیب تن کرکے خود کو بھی اور دوسروں کو دکھانے کی آڑ میں اپنی ہی قبر کھود رہا ہے۔ ہوا سانس لینے کے قابل نہ رہی۔ ہمارے پھیپھڑوں میں اتنا دھواں جمع ہوچکا ہے کہ اب یہ پہچان کے قابل نہ رہے۔ خون بھی سیاہ مادہ کی طرح ہوگیا ہے۔ Carbon dioxide کے علاوہ methane نے بچی کچی کسر پوری کر دی ہے۔ Sulphur dioxide کے بعد nitrogen oxides نے شہروں کے شہر تباہ کرکے رکھ دئیے ہیں۔ آکسیجن کے لئے اب انسان ترس رہا ہے۔ Rainforests کا گلا کاٹا جارہا ہے۔ The Hindu in School نے ان جنگلات کے بےتحاشا کٹاؤ کے بارے میں چونکا دینے والے اعلانات کیے ہیں۔ قارین سے گزارش ہے کہ وہ اس ہفتہ وار میگزین کا ضرور مطالعہ کریں۔ترقی کے نام پر Green Gold کا صفایا کرنا آج کے so-called ترقی یافتہ آدمی کا بنیادی مشغلہ ہے۔ سمندروں اور دریاؤں کا پانی اب زہر بن گیا ہے۔ مچھلیاں تو مر ہی رہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اب phytoplanktons بھی موت کے منہ میں چلے جارہے ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ cyanobacteria پچاس فیصد سے زیادہ آکسیجن ہمارے لئے مہیا رکھتے ہیں۔ یہ بات اس سال کے UPSC کے preliminary examination میں بھی پوچھی گئی تھی۔ جب لالچ کی انتہا یہاں تک پہنچی ہو کہ جو چیزیں انسان کی بقا کی خاطر ازحد ضروری ہیں لیکن انسان جان بوجھ کر انجان بن کر ان کو نفع و نقصان کے آئینے سے دیکھ رہا ہو تب کوئی بھی ذی حس انسان یہ فیصلہ کرنے سے قاصر نہیں ہوسکتا ہے کہ تباہیوں کا میدان سجایا گیا ہے اور اب کچھ دیر کی بات ہے پھر انسان اپنے ہاتھوں کا گوشت کھانے ہر مجبور ہوگا اور واویلا کرتا ہوا اپنے کپڑے پھاڑ کر مٹی اپنے جسم پر مل کر اس بات سے روشناس ہوگا کہ معصوم جانوروں کا قتل کرتے کرتے میں نے اپنی گندی تن کی بدبو کو ان جانوروں کے مشک سے چھپاتا رہا لیکن آج میری تن کی خوشبو کا سامان اسی مٹی میں رکھا ہے جس کو زہر بنانے میں نے کوئی کسر نے چھوڑی۔ہم نے اپنی گیارہویں جماعت کی انگریزی کتاب میں ایک دفعہ امریکی جنرل کا ایک قول پڑھا تھا جس میں وہ کہتا تھا جب ساری مچھلیاں مرچکی ہونگی، تب سونا نہیں کھایا جاسکتا ہے۔ بس یہی آج کے انسان کا حال ہے۔

طوفان کو آنا ہے۔ ساحل سے دور بلوں میں چھپ کر اب لالچ کے برے اثرات زائل نہیں ہونگے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سدھار کی راہ پر دوڑنا شروع کیا جائے۔ انسان کو کسی سے سوال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف اپنے اندر جھانکنے کے بعد خود سے سوال کرنا پڑے گا، میرے اعمال کا ترازو صرف گناہوں کے پلڑے کی طرف کیوں جھک جاتا ہے؟ بےچینی کا عالم جانے کا نام کیوں نہیں لے رہا ہے؟ میں نے امانت میں خیانت کیوں کی؟با وفا ہونے کی جگہ ہم نے منافقت کا رویہ کیوں اپنایا؟ سب کچھ ہونے کے باوجود ہم کیوں ہر چیز سے دستبردار کیے جارہے ہیں؟ ان سوالات کے جوابات انسان کو خود سے ہی پوچھنے پڑیں گے۔ لاکھوں پرندوں اور جانوروں کے آشیانے اجھاڑنے کے بعد انسان کیسے چین کی نیند سو سکتا ہے ،یہی بات سمجھ سے بالاتر ہے! معصوموں کی چیخوں سے انسان نے ملائم سنگیت تیار کیا ہے، اس سے بڑھ کر تباہی کا معاملہ کیا ہوسکتا ہے۔ ذلت و رسوائی انسان کا مقدر بن گیا ہے کیونکہ انسان نے ضروریات زندگی کا لبادہ اوڑھ کر اس دنیا کو جہنم بنا دیا ہے۔ جنت کی آس لگائے ہوئے انسان دیوانوں کی دنیا میں جی رہا ہے۔ اے بدمست ہاتھی! تو دانائی کا منبع تھا لیکن تجھے کیا ہوا۔ تیرا ذکر تو آفاقی کتب میں بڑے شاندار الفاظ میں کیا گیا تھا لیکن تجھے کس کی بد دعا لگ گئی۔ Hope for the best but prepare for the worst کے مصداق اب بھی تھوڑی امید باقی ہے جس کا فائدہ اٹھا کر انسان اپنے راستے پھر سے سنوار سکتا ہے۔ مانا کہ یہ راہ اب کانٹوں کی آماجگاہ ہے لیکن چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ کے مصداق اب یہ راہ پر قدم پر ہوش و ہواس کے سارے دروازے کھولنے پر ہمیں اُجاگر کر رہی ہے۔ اے انسان! اب پھر سے اپنے اندر جھانکنے کی تھوڑی سی محنت کرکے اپنے حال اور مستقبل کو سنوارنے کی کوشش کر۔ وقت اپنی مستی میں دوڑ رہا ہے۔ اس سے پہلے کہ ہماری آنکھوں میں صرف لہو باقی رہے، ہم سب کو چاہئے کہ حالات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے اپنے انجام کی فکر کرے۔
رابطہ۔7006031540
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

مضامین

تاریخ کربلا اور شہادت امام حسینؓ کرب و بلا

July 5, 2025
مضامین

امام حسنؓ، امام حُسینؓ اور شہدائے کربلا پیغامِ کربلا

July 5, 2025
مضامین

حق و باطل کا تاریخ ساز معرکہ واقعہ کر بلا

July 5, 2025
مضامین

شہادتِ سیّدنا امام حسینؓ حادثہ ٔکربلا

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?