یواین آئی
شارلٹ/10 رکنی ریال میڈرڈ نے فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 میں اپنے گروپ ایچ کے میچ میں میکسیکو کے پچوکا کو 3-1 سے شکست دی۔بینک آف امریکہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے سات منٹ بعد میڈرڈ کو باکس کے باہر آخری ڈیفنڈر کے طور پر وینزویلا کے اسٹرائیکر سالومن رونڈن کو فاؤل کرنے پر سیدھا ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔ اس کے بعد میڈرڈ کو 10 کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کھیلنا پڑا۔ ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود ریال میڈرڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔میڈرڈ کی جانب سے جوڈ بیلنگھم نے 35ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ میڈرڈ نے ہاف ٹائم سے عین قبل ایک اور گول کر کے برتری کو دگنا کر دیا۔ میڈرڈ کی جانب سے تیسرا گول فیڈریکو ویلورڈے نے 70ویں منٹ میں کیا۔ دس منٹ بعد الیاس مونٹیل نے پچوکا کے لیے گول کر دیا۔ اس جیت کے ساتھ ریال میڈرڈ کے دو میچوں میں چار پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ ریال میڈرڈ کا مقابلہ جمعرات کو فلاڈیلفیا میں آر بی سالزبرگ سے ہوگا۔