عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/دہلی سے جموں کے راستے سرینگر جانے والی ائیر انڈیا ایکسپریس کی پرواز پیر کی دوپہر جموں میں لینڈنگ سے پہلے ہی واپس دہلی لوٹ گئی۔تاہم، فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پرواز کو دہلی واپس کیوں بھیجا گیا۔
حکام کے مطابق، پروازIX-2564دوپہر کے قریب جموں ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی تھی، جس کے بعد اسے سرینگر روانہ ہونا تھا۔ لیکن پرواز کچھ دیر تک جموں ایئرپورٹ کے اوپر منڈلاتی رہی، پھر پائلٹ نے لینڈنگ کے بغیر واپس دہلی جانے کا فیصلہ کیا۔حکام نے مزید بتایا کہ موسم اور رن وے دونوں صاف تھے، تاہم ایسا لگتا ہے کہ پائلٹ مناسب لینڈنگ ایریا تلاش نہیں کر سکا۔
ائیر انڈیا ایکسپریس کی جموں جانے والی پرواز لینڈنگ کے بغیر دہلی واپس لوٹ گئی
