عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/فوجی سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے کشمیر میں سیکورٹی گرڈ اور 3 جولائی سے شروع ہونے والی شری امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس دوران انہیں موجودہ آپریشنل حرکیات اور وسیع تر سٹریٹجک منظر نامے پر بریفنگ دی گئی۔
یہ جانکاری فوج کی ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن (اے ڈی جی پی آئی) نے اتوار کی صبح ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔انہوں نے پوسٹ میں کہافوجی سربراہ جنرل اوپیندرا دیودی نے کشمیر میں سیکورٹی گرڈ کا جائزہ لیا اور شری امرناتھ جی یاترا 2025 کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔
پوسٹ میں کہا گیاانہیں موجودہ آپریشنل حرکیات اور وسیع تر سٹریٹجک منظر نامے پر بریفنگ دی گئی، جس میں آپریشنز میں جدید ٹیکنالوجیز کے انضمام کا مظاہرہ ،بہتر فیصلے، نگرانی اور جوابی طریقہ کار کو بہتر بنانا شامل ہے۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ اس موقع پر موصوف فوجی سربراہ نے فیصلہ کن انسداد دہشت گردی آپریشنز اور اقدامات کے ذریعے امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے چنار کور کے تمام رینکز کی تعریف کی جس کا مقصد خطے کی ترقی اور مقامی آبادی کی بہتری ہے۔
فوجی سربراہ نے کشمیر میں سیکورٹی گرڈ اور شری امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا
