غلام محمد
سوپور// سوپور پولیس نے بومئی تھانہ کے دائرہ اختیار میں واقع ہارون زینہ گیر کراسنگ پر معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جو کود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا۔پولیس پارٹی کو دیکھ کر مذکورہ شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے فوری طور پر پکڑ لیا گیا۔ ذاتی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے جعلی پولیس شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوا۔ملزم کی شناخت برکت احمد وار ولد ثناء اللہ وارساکن زالورہ کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے سے ڈرائیور ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے پولیس اہلکار کی نقالی کرنے کیلئے شناختی کارڈبنایا تھاجس کا مقصد عوام کو دھوکہ دینا اور ذاتی فائدے کیلئے محکمہ پولیس کا نام غلط استعمال کرنا تھا۔ایف آئی آر نمبر 32/2025بی این ایس کی دفعہ 205، 319(2)کے تحت پولیس اسٹیشن بومئی میں کیس درج کیا ۔