عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ہندوارہ پولیس نے منبل ہندوارہ کے دو افراد کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق کیں۔اس عمل کو ایف آئی آر نمبر 198/2003کے سلسلے میں عمل میں لایا گیا جو پولیس اسٹیشن ہندواڑہ میں قانون کی سخت دفعات کے تحت درج کی گئی ہے جس میں غیر قانونی سرگرمیوں کی دفعہ 13اور 18، دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعہ 2/3 اور 3/4، اور سیکشن 201، 20B رنبیر پینل کوڈ (RPC) کی 307شامل ہیں۔ جائداد20جون کے عدالتی حکم کے مطابق قرق کی گئی ہے۔جن ملزمان کی جائیدادیں قرق کی گئیں ان میں محمد شفیع برہ ولد سواریہ برہ اور غلام مصطفی ولد الف الدین ساکنان منبل ہندوارہ شامل ہیں۔دونوں افراد سرحد پار مقیم ہیں اور خطے میں ملی ٹینسی کے متعدد واقعات کو منظم کرنے میں سرگرم عمل رہے ہیں۔