Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

پاکستان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا کسی بھی دہشت گردانہ حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی

Mir Ajaz
Last updated: June 21, 2025 11:29 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

آپریشن سندور ختم نہیں ہوا ،کوئی بھی کارروائی کرنے کیلئے تیار ہیں:راجناتھ سنگھ

یواین آئی

 

جموں// وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور کے ذریعے ہم نے پاکستان کو واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور ہندوستان دہشت گردی کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے کے لئے تیار ہے ۔وزیر دفاع نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز ضلع اودھم پور میں 11ویں بین الاقوامی یوم یوگا تقریب کی قیادت کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے اس موقع پر فوجی جوانوں کے ساتھ ملاقات بھی کی اور آپریشن سندور میں ان کی کاوشوں کی سراہنا کی۔ سنگھ نے جوانوں سے مخاطب ہوکر کہا’’آپ کی بہادی کو ملک بھر میں سراہا جا رہا ہے میں آپ کی ہمت اور بہادری کو سلام کرتا ہوں‘‘۔انہوں نے ایک واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور ایک رد عمل تھا یہ آپریشن ابھی ختم نہیں ہا ہے ۔

 

ان کا کہنا تھا’’پہلگام میں پیش آنے والا حالیہ دہشت گردانہ حملہ محض سرحد پار سے ایک الگ تھلگ واقعہ نہیں تھا بلکہ ہندوستان کی سماجی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نشانہ بنانے کی براہ راست کوشش تھی‘‘۔وزیر دفاع نے کہا’’ہم نے نہ صرف ان کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنایا بلکہ ایسا زبردست جواب بھی دیا کہ پاکستان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا اور ہمیں آپریشن سندور کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کرنا پڑا۔جیسا کہ ہم پہلے کہہ چکے ہیں، آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’یہ آپریشن صرف پہلگام دہشت گردانہ حملے کا ردعمل نہیں تھا، اس آپریشن کے ذریعے ، ہم نے پاکستان کو ایک واضح پیغام بھیجا ہے کہ ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے‘‘۔ آپریشن سندور سال 2016کی سرجیکل اسٹرائیک اور سال 2019 کے فضائی حملے کی قدرتی پیشرفت ہے ‘۔ان کا کہنا تھا’’اس آپریشن سے ہم نے پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ دہشت گردی کے ذریعے بھارت کو زخم دینے کی اس کی دیرینہ کوشش اب کامیاب نہیں ہوگی‘‘۔راجناتھ سنگھ نے کہا’’ہندوستانی سرزمین پر کسی بھی دہشت گردانہ حملے کی پاکستان کو بہت زیادہ قیمت چکانا پڑے گی۔ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی میں ہر ضروری قدم اٹھانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے‘‘۔انہوں نےکہا’’پاکستان کا مقصد بھارت کو اندر سے کمزور کرنا ہے ۔ لیکن اس کو یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کے لیے میجر سومناتھ شرما نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور اسی طرح بریگیڈیئر عثمان جیسے بہادر سپاہیوں نے قوم کے لیے قربانی دی‘‘۔وزیر دفاع نے یوگا کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا’’جیسا کہ ہماری قوم بین الاقوامی یوگا دن مناتی ہے تو یوگا کے حقیقی معنی پر غور کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔انہوں نےکہا’’یوگا کا مطلب ہے اتحاد ہے ، سماج کے ہر طبقے کو ہندوستان کی ثقافت اور روح کے ساتھ جوڑنا یوگا کا جوہر ہے ۔ اگر سماج کا ایک طبقہ بھی اس کوشش میں پیچھے رہ گیا تو ہندوستان کے اتحاد اور سلامتی کا دائرہ ٹوٹ جائے گا۔ اس لیے ، آج ہم نہ صرف جسمانی یوگا کی مشق کر رہے ہیں بلکہ سوچ اور معاشرے میں اتحاد کے لیے بھی کوشش کر رہے ہیں، یہ صبر اور گہرے عزم کے ساتھ کیا جانا چاہیے‘‘’۔انہوں نے کہا’’آج پورے ملک میں یوگا جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا ہماری ثقافتی میراث کو اپنا رہی ہے ۔ یوگا، ایک ہزار سال سے زیادہ پرانی قدیم روایت ہے ، جو کبھی صرف باباؤں کے ذریعہ مشق کی جاتی تھی۔ آج پوری دنیا میں لوگ یوگا کر رہے ہیں۔ یہ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کا عکاس ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’آج کی دنیا میں جہاں تناؤ، اضطراب اور بدامنی پھیلی ہوئی ہے ، یوگا ایک طاقتور حل کے طور پر ابھرا ہے ۔یوگا محض آنکھیں بند کر کے خاموش بیٹھنا نہیں ہے بلکہ یہ ذہن سازی اور اندرونی کنٹرول کے بارے میں ہے‘‘۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 ۔7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ، 40000کے درشن

July 5, 2025
صفحہ اول

تعطیلات میں توسیع، فیصلہ اتوار کو: سکینہ

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?