اشفاق سعید
کرناہ//سادھنا ٹاپ کے نزدیک ڈنا کرناہ میں ایک افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں محکمہ صحت سے وابستہ ایک ملازم جاں بحق ہو گیا جبکہ ان کی اہلیہ، بچہ اور ایک شہری شدید زخمی ہو گیا۔ گاڑی ڈنا کرناہ کے مقام پر اچانک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں محکمہ صحت کا ملازم رفیق احمد خان موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا۔ حادثے میں ان کی اہلیہ، بچہ اور ایک شہری کو شدید چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بہتر علاج کیلئے سرینگر منتقل کر دیا گیا ۔ادھر رفیق احمد خان کی میت کو آبائی علاقہ کرناہ پہنچایا گیا، جہاں اشکبار آنکھوںکے ساتھ ان کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔پولیس نے اس سلسلے میںکیس درج کرلیا ہے۔