عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کو یوگا کے شائقین کے ساتھ 11 ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت کی اور طے شدہ کامن یوگا پروٹوکول کے مطابق آسن کئے۔انہوں نے کہا کہ آج کی تیز رفتار دنیا میں یوگا کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یوگا سے ذہنی تنائو کم ہوجاتا ہے اور اس سے معیار زندگی بہتر ہوجاتا ہے۔
منوج سنہا نے کہا کہ اس سال بین الاقوامی یوگا دن کی تھیم یوگا فار ون ، یوگا فار ہیلتھ ہے جس سے صحت کے لیے جامع نقطہ نظر نمایاں ہو جاتا ہے۔ان کا کہنا کہ یہ قدیم ہندوستانی روایت معاشرے میں ذہنی اور روحانی ہم آہنگی کو یقینی بناتی ہے اور جسم، دماغ اور روح کو ہم آہنگ کرتی ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یوگا کو روزمرہ کے معمولات میں شامل کریں اور دوسروں کو خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے یوگا پر عمل کرنے کی ترغیب دیں۔
منوج سنہا نے 11 ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت کی
