Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ایئر انڈیا کی پونے فلائٹ سے پرندہ ٹکرایا | دہلی واپسی کی پرواز منسوخ

Towseef
Last updated: June 20, 2025 11:46 pm
Towseef
Share
6 Min Read
FILE PHOTO: An Air India Airbus A320-200 aircraft takes off from the Sardar Vallabhbhai Patel International Airport in Ahmedabad, India, July 7, 2017. Picture taken July 7, 2017. To match Analysis AIR INDIA-PRIVATISATION/ REUTERS/Amit Dave/File Photo
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//ایئر انڈیا کی دہلی سے پونے جانے والی ایک پرواز جمعہ کے روز بحفاظت پونے ایئرپورٹ پر اتر گئی، لیکن لینڈنگ کے بعد معلوم ہوا کہ پرواز کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تھا۔ غنیمت رہی کہ حادثہ ٹل گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے، تاہم اس واقعے کے بعد ایئرلائن کو واپسی کی پرواز منسوخ کرنی پڑی۔ایئر انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 20 جون کو دہلی سے پونے پہنچی پرواز میں پرندہ اس وقت ٹکرا گیا تھا جب طیارہ فضا میں تھا، تاہم اس کا پتہ پونے میں محفوظ لینڈنگ کے بعد چلا۔ ایئرلائن کے مطابق طیارے کو فورا اگلی پرواز کے لیے روک دیا گیا ہے اور انجینئرنگ ٹیم اس کا مکمل معائنہ کر رہی ہے تاکہ پرندہ ٹکرانے سے ہونے والے ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جا سکے۔متاثرہ پرواز AI-2470کو پونے سے دہلی کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم پرندہ ٹکرانے کے سبب اسے منسوخ کر دیا گیا۔ ایئر انڈیا نے واضح کیا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے نہ صرف رہائش اور کھانے کا بندوبست کیا گیا ہے بلکہ دہلی جانے کے متبادل سفر کے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی، جن مسافروں نے ٹکٹ منسوخ کرنے کی درخواست دی ہے، انہیں مکمل رقم کی واپسی یا نئی تاریخ پر سفر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ایئر انڈیا کو حالیہ دنوں میں مسلسل رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ صرف جمعے کے روز ہی ایئرلائن نے چار بین الاقوامی پروازوں سمیت مجموعی طور پر آٹھ فلائٹس منسوخ کر دیں۔ ایئرلائن کے مطابق ان منسوخیوں کی بنیادی وجوہات طیاروں کی دیکھ بھال اور آپریشنل مسائل ہیں۔ متاثرہ مسافروں کی سہولت کے لیے ایئر انڈیا کی گرانڈ ٹیمیں متبادل سفری انتظامات میں مصروف ہیں تاکہ انہیں جلد از جلد اپنے مقامات تک پہنچایا جا سکے۔اس کے علاوہ ایئر انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 21 جون سے 15 جولائی 2025 کے درمیان ہر ہفتے 38 بین الاقوامی پروازوں میں کمی کرے گی۔ ایئرلائن نے مزید بتایا کہ وہ تین غیر ملکی روٹس پر سروسز کو مکمل طور پر بند کر دے گی۔ اس فیصلے کی وجہ حالیہ حادثہ اور اس کے بعد سکیورٹی چیکنگ کے سخت معیار بتائے جا رہے ہیں، جس کا براہ راست اثر پروازوں کے شیڈول پر پڑ رہا ہے۔خیال رہے کہ پرندوں سے ٹکرا کی صورت میں طیاروں کو فوری تکنیکی جانچ کی ضرورت ہوتی ہے، تاکہ انجن یا دیگر حصوں کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کا بروقت پتہ لگایا جا سکے۔ ایئر انڈیا کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کو روکا جا سکے۔

ٹکٹوں کو سستا کرنا بھی بے سود ثابت | لوگ ایئر انڈیا میں سفر کرنے سے کترارہے ہیں

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//ہندوستان کی اہم ایئرلائن کمپنی ایئر انڈیا نے کئی اہم گھریلو اور بین الاقوامی راستوں پر کرایہ میں بڑی تخفیف کی ہے۔ ٹکٹ کی قیمتیں اتنی کم ہو گئی ہیں کہ کچھ راستوں پر کرایہ کم ترین کرایہ والی ایئرلائن کمپنی سے بھی کم ہو گیا ہے۔ اس کے باوجود مسافروں کا رجحان ایئر انڈیا طیارہ سے سفر کے لیے بکنگ کی طرف کچھ خاص دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ یہ حالات احمد آباد میں ہوئے طیارہ حادثہ کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا نے دہلی-ممبئی، دہلی-بنگلورو، دہلی-دبئی اور ممبئی-دبئی جیسے اہم راستوں پر کرایہ میں بہت کمی کر دی ہے۔ مثلا دہلی-مبئی راستے پر ایئر انڈیا کی ٹکٹ 5000 روپے سے بھی کم میں دستیاب ہے، جو کہ قبل میں 6000 سے 7500 روپے میں ملتی تھی۔ اسی طرح دہلی-دبئی جیسے بین الاقوامی راستوں پر بھی کرایہ میں 15 سے 20 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ اس کم کرایہ کے باوجود بکنگ کی رفتار امید سے بہت دھیمی دیکھی گئی ہے۔ ایئر انڈیا کے کچھ مسافر طیاروں میں تو 60 فیصد سے بھی کم سیٹیں بھر رہی ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ حال ہی میں ہوا طیارہ حادثہ ہے، لیکن ساتھ ہی ایئر انڈیا کے طیاروں میں سامنے آ رہی تکنیکی دقتیں اور خراب انتظام و انصرام بھی کمپنی کی شبیہ کو خراب کر رہے ہیں۔ہوابازی انڈسٹری پر گہری نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ٹاٹا گروپ کی ملکیت والی ایئر انڈیا اب جارحانہ پرائس اسٹریٹجی اختیار کر رہی ہے۔ اس کا مقصد ہے کمپنی کے تئیں مسافروں کا ختم ہوا بھروسہ پھر حاصل کیا جائے، تاکہ بازار میں اس کی حصہ داری بھی پہلے کی طرح بڑھے۔ اس ایئرلائن کمپنی کا ارادہ ہے کہ کرایہ کم کر فلائٹ میں خالی سیٹوں کو بھرا جائے اور برانڈ کو ایک بار پھر سرخرو کیا جائے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ڈی پی رہنما پرہ کے خلاف ”ایم سی سی“ کی خلاف ورزی کا مقدمہ مسترد
تازہ ترین
اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد
تازہ ترین
گاندھی نگر جموں سب ڈویژن میں متعدد چوری کے معاملات حل ،نقب زنی میں ملوث 13افراد گرفتار ، تقریباً 27 لاکھ روپے کی مسروقہ املاک برآمد / ایس پی جموں
تازہ ترین
نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار
برصغیر

Related

برصغیرتازہ ترین

ملک کی سالمیت کی جب بات آتی ہے تو آپریشن سندور ایک واضح مثال ،سوراج کو بچانے کیلئے لڑنے کی ضرورت ہے تو ہم لڑیں گے:امیت شاہ

July 4, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

چین پاکستان کو ہتھیاروں کی آزمائش کیلئے بطور پراکسی استعمال کر رہا ہے: لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ

July 4, 2025
برصغیر

ہماچل پردیش میں56افراد لاپتہ بادل پھٹنے کے بعد مہلوکین کی تعداد 19 پہنچی

July 3, 2025
برصغیر

۔21جولائی سے پارلیمنٹ کامانسون اجلاس

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?