Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

جھلسا دینی والی گرمی کے بیچ متعددندی نالے خشک کئی علاقوں میں خشک سالی جیسی صورتحال

Mir Ajaz
Last updated: June 20, 2025 11:28 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

کولگام ،کپوارہ اور پلوامہ کے کسانوں میں شدید تشویش

اظہر حسین+اشرف چراغ

کولگام،کپوارہ//ضلع کولگام کے ہوم شالی بگ علاقے میں پانی کی شدید قلت نے مقامی کسانوں کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ دھان کی فصل کے لیے سب سے اہم مرحلہ یعنی پنیری کی افزائش ان دنوں جاری ہے، مگر آبپاشی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پنیری سوکھنے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت پانی کا بندوبست کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، لیکن قدرتی آبی ذرائع مثلا ندی، نالے اور چشمے تقریبا خشک ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی محنت رائیگاں جا رہی ہے۔کسانوں نے محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور علاقے میں پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر کوئی قدم نہ اٹھایا گیا تو دھان کی پوری فصل تباہ ہو جائے گی، جس سے انہیں ناقابلِ تلافی مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ادھر کپوارہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ندی نالو ں میں پانی کی سطح میں نمایا ں کمی واقع ہوتی ہے جس کی وجہ سے پورے ضلع میں جہاں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے وہیں پر ضلع کے کنڈی علاقوں میں خشک سالی کی وجہ سے کھیت اور کھلیان سوکھ گئے اور دھان کی پنیری راکھ بن گئی ۔کنڈی علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے امسال موسم سرما میں برف باری نہ ہونے کی وجہ سے یہا ں کے ندی نالوں میں پانی کی سطح نہیں بڑھ گئی۔ضلع کے ہندوارہ ،چوگل ،ہایہامہ ،گزریال ،دردپورہ،زرہامہ ۔گلگام سمیت درجنوں علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ امسال بارشیں اور برف باری نہ ہونے کی وجہ زرعی اراضی پر دھان کی پنیری لگانے کا کام متا ثر ہوا لیکن گزشتہ ماہ سخت بارشو ں نے یہا ں کے کسانو ں کی امیدو ں کا دوبارہ جگا دیا لیکن اب ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ پانی کے ذرائع خشک ہو رہے ہیں اور ان کنڈی علاقوں میں دھان کی پنیری سوکھ گئی۔ضلع کے بڑے اہم نالو ں میں نالہ ماوری ،نالہ پہرو ،نالہ ہایہامہ ،نالہ کہمیل ،نالہ لولاب اورنالہ ہد کی پانی کی سطح میں نمایا ں کمی واقع ہوئی ہے اور کئی علاقوں میں پانی کا سخت بحران کھڑا ہو گیا ہے ۔اس دوران ہندوارہ کے چند ایک علاقوں میں لوگو ں نے الزام لگایا کہ چوگل اور اس کے مضافاتی علاقوں میں جب پانی کا بحران کھڑا ہوتا ہے تو محکمہ آبپاشی کو فوری طور لفٹ اری گیشن پمپوںکو چالو کرنا ہوتا تاکہ ان کی زرعی ارا ضی متا ثر ہونے سے بچ جائیں ۔مقامی کسانو ں نے الزام لگایا کہ محکمہ آبشاشی نے ابھی تک بھی ان لفٹ اری گیشن پمپوں کو چالو نہیں کیا اور انہیں خدشہ ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو وہ دن دور نہیں ہیں جب ان کے کھیت سوکھ جائیں گئی ۔کسانوں نے حکومت جموں و کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آبی وسائل کو بحال کرنے، ٹیوب ویلز یا دیگر عارضی اقدامات کے ذریعے پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے تاکہ دھان کی فصل بچائی جا سکے۔ادھرپلوامہ کے لاسی پورہ علاقہ میںمحکمہ دیہی ترقی کی مبینہ لا پرواہی اور غفلت شعاری کے سبب باغبانی اراضی کو سیراب کرنے والی متعدد آبپاشی ندیوں کا وجود خطرے میں پڑ جانے سے کسانوں اور کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے علاقہ شاہورہ کے حملہ ہال ، لاسی پورہ ، ذاسو اور دیگر علاقوں میں برسوں سے آبی ذخائر اور قدرتی چشمے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں لوگوں نے آرڈی ڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ علاقے میں آبپاشی نالیوں کی مرمت نہ کیے جانے کے سبب کسان میوہ باغات کی سینچائی کے لیے پانی سے محروم ہونے کے باعث کافی پریشان ہیں۔ آبادی کا کہنا ہے کہ نریگا سکیم کے تحت کوہلوں اور آبپاشی نہروں کی صفائی نہ ہونے سے علاقے میں پانی کابلا تعطل بہاو رک گیا ہے اور محکمہ دیہی ترقی نریگا سکیم کو زمینی سطح پر یقینی بنانے میں ناکام رہا ہے۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے ان آبپاشی نالیوں کی بروقت صفائی اور تجدید و مرمت کی مانگ دہراتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پلوامہ اور محکمہ دیہی ترقی کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی مانگ کی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

صنعت، تجارت و مالیات

ہلکے ، پتلے اوربے مثال پائیداری انڈیا کا Reno14 سیریز کا آغازOPPO

July 4, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

چہرے کی خوبصورتی اور تندرستی ریلائنس ریٹیل کیFACEGYMمیں سرمایہ کاری

July 4, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

جے اینڈ کے بینک کی‘یووا اُڑان‘ مہم شروع ۔137000 کاروباری اداروں کا قیام

July 4, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

۔45,589 چھتوں پر سولر پلانٹس کی تنصیب ۔3400 میگاواٹ شمسی توانائی کی پیداوار کی گنجائش

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?