عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ریاست سے تین مغربی دریاؤں کے فاضل پانی کو 113 کلومیٹر طویل نہر کے ذریعے پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کی طرف موڑنے کی مجوزہ اسکیم پر ردعمل دیتے ہوئے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ”میں کبھی اس کی اجازت نہیں دوں گا کہ جموں و کشمیر کا پانی پنجاب کو جائے۔
انھوں نے کہا پہلے ہمیں اپنا پانی اپنے لیے استعمال کرنا چاہیےـ جموں میں خشک سالی جیسی صورتحال ہے۔ میں پنجاب کو پانی کیوں بھیجوں؟
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پہلے ہی سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی ملا ہوا ہے۔
انھوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جب ہمیں پانی کی ضرورت تھی، کیا انہوں نے ہمیں پانی دیا؟
جموں کشمیر کا پانی پنجاب کو دینے کی ہرگزاجازت نہیں دوں گا: عمرعبداللہ
