عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
نیویارک/واشنگٹن//وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ فون پر بات چیت کے چند گھنٹے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو اپنے اس دعوے کو دہرایا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روک دی۔نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں ٹرمپ نے پی ایم مودی کو “ایک لاجواب آدمی” قرار دیا اور زور دے کر کہا کہ دونوں ممالک تجارتی معاہدہ کریں گے۔ٹرمپ نے بدھ کو کہا’’ٹھیک ہے، میں نے جنگ روک دی۔ میں پاکستان سے پیار کرتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ مودی ایک لاجواب آدمی ہے۔ میں نے کل رات ان سے بات کی، ہم بھارت کے مودی کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے جا رہے ہیں، لیکن میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روک دی‘‘۔ٹرمپ، جو وائٹ ہاؤس میں پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر کی ظہرانے پر میزبانی کر رہے ہیں، ان سے پوچھا گیا کہ وہ پاکستانی جنرل کے ساتھ ملاقات سے سفارتی طور پر کیا حاصل کرنے کے منتظر ہیں،ٹرمپ نے منیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’یہ شخص پاکستان کی طرف سے اسے روکنے میں انتہائی بااثر تھا‘‘۔اُن کاکہناتھا’’مودی اور دوسرے ، ہندوستان کی طرف سے اس پر جا رہے تھے، اور وہ دونوں جوہری ملک ہیں۔ میں نے اسے روک دیا، مجھے نہیں لگتا کہ میری ایک کہانی ہے، کیااس پر ایک کہانی لکھی گئی ہے… میں نے دو بڑی قوموں، بڑے ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ روک دی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس کے بارے میں کوئی کہانی لکھی گئی ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ جانتے ہیں۔10مئی کو، ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ بھارت اور پاکستان نے واشنگٹن کی ثالثی میں “طویل رات” بات چیت کے بعد “مکمل اور فوری” جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے ایک درجن سے زائد مرتبہ اس دعوے کو دہرایا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے میں مدد کی۔ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جوہری ہتھیاروں سے لیس جنوبی ایشیائی پڑوسیوں سے کہا کہ اگر وہ تنازعہ بند کر دیں تو امریکہ ان کے ساتھ بہت زیادہ تجارت کرے گا۔