عظمیٰ نیوز سروس
اننت ناگ//اننت ناگ ضلع میں منشیات کی سمگلنگ کی لعنت سے نمٹنے کی مسلسل کوششوں میں پولیس نے منشیات سے متعلق معاملات میں ملوث افراد کی جائداد کو قرق کیا ۔ایک بیان میں پولیس نے کہاکہ پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں دفعہ8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 175/2022 کے سلسلے میں، محمد افضل بٹ ولد ثناء اللہ بٹ ساکن مومن ڈنجی، بجبہاڑہ کے رہائشی مکان کو باضابطہ قرق کیا۔ یہ کارروائی قانونی کارروائی کے حصے کے طور پر کی گئی تاکہ منشیات سے متعلق سرگرمیوں سے حاصل ہونے والے ناجائز منافع کو روکا جاسکے۔مزید برآں ایک اور اہم پیش رفت میں ایک ہونڈائی کریٹا گاڑی زیر نمبرJK02CX-6665 کوتھانہ میں درج ایف آئی آر نمبر 102/2025 کے سلسلے میں ضبط کر لیا گیا ۔یہ گاڑی سبزار احمد داس ساکن واگہامہ بجبہاڑہ کی ہے۔ رہائشی مکان اور ضبط شدہ گاڑی کی مشترکہ قیمت تقریباً 40لاکھ ہے۔