عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //ضلع ہسپتال کولگام میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت شعاری سے حاملہ خاتون کی موت کے بعد محکمہ صحت نے تحقیقات کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی اور انہیں 19جون کی شام تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ ضلع ہسپتال کولگام میں ایک حاملہ خاتون کی موت کے بعد لواحقین نے الزام عائد کیا کہ خاتون کی موت ڈاکٹروں کی غفلت شعاری کے باعث ہوئی جس کے بعد محکمہ صحت نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر نے سرندو کولگام کی28 سالہ حاملہ خاتون کی موت کی تحقیقات کیلئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ۔ سرکاری حکمنامہ کے مطابق ایک حاملہ خاتون نعیمہ زوجہ شوکت احمد بٹ ساکن سرندو کولگام کی موت کی خبروں کے نتیجے میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 19 جون 2025 تک یا اس سے پہلے رپورٹ پیش کرے گی۔کمیٹی میں ڈاکٹر خالد پرویز، انچارج چیف میڈیکل آفیسر اننت ناگ چیئرمین ،ڈاکٹر شاہد ٹاک، کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ، جے ایل این ایم ہسپتال سرینگر ممبر، ڈاکٹر منظور اے راتھر، کنسلٹنٹ اینستھیسیولوجسٹ، ڈی ایچ گاندربل ممبر، ڈاکٹر مظفر علی خان، انچارج کنسلٹنٹ سرجن، ڈسٹرکٹ ہسپتال بڈگام ممبر شامل ہیں ۔