عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وادی کشمیر میں شعبہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے بدھ کے روز یہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل میں ایک شکارا ریلی کا انعقاد کیا۔ریلی کی قیادت پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے کی اور اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر اور بڑی تعداد میں کارکن موجود تھے جو سیاح ہمارے مہمان ہیں کشمیر ہماری جان جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
الطاف بخاری نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایاآج ہم نے شکارا ریلی کا اہتمام کیا ہے اس کا مقصد ملک میں لوگوں کو یہ پیغام بھیجنا ہے کہ کشمیر آپ کے انتظار میں ہے اور محفوظ ہے آپ بڑی تعداد میں یہاں آئیں۔انہوں نے کہاکشمیر اتنا ہی محفوظ ہے جتنا ملک کا کوئی دوسرا علاقہ محفوظ ہے۔
بخاری نے کہا کہ اس ریلی کا دوسرا مقصد یہ ہے کہ شعبہ سیاحت سے جڑے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے جو اس وقت مشکل دور سے گذر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاہم اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے سرکار سے ان لوگوں کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاان لوگوں کو اس وقت مدد کی ضرورت ہے سرکار کو چاہئے کہ وہ ان کی مدد کرے۔
سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اپنی پارٹی نے جھیل ڈل میں شکارا ریلی کا انعقاد کیا