عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری کارروائی کے تحت پونچھ پولیس نے سرنکوٹ میں معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مقامی خاتون کے قبضے سے نشہ آور مادہ برآمد کیا ہے۔گزشتہ شام تقریباً 8 بجے، پولیس اسٹیشن سرنکوٹ کی ایک ٹیم قدیم تحصیل، سرنکوٹ کے قریب معمول کی ناکہ چیکنگ میں مصروف تھی۔ اسی دوران ایک خاتون کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے تقریباً 6 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد کیا گیا۔
مذکورہ خاتون کی شناخت بشیرہ بی،زوجہ مرحوم عبدالرشید،ساکن قدیم تحصیل، سرنکوٹ، عمر50سال برس کے طور ہوئی ہے،پولیس نے اس حوالے سے منشیات کے انسداد کے قانون(NDPS Act)کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تاکہ اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے پیچھے اور آگے کے روابط کو بے نقاب کیا جا سکے۔
یہ کارروائی ضلع پونچھ پولیس کے اس پختہ عزم کی عکاس ہے جس کے تحت وہ منشیات کے ناسور کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور نوجوان نسل کو نشہ آور مواد کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔معاملہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
سرنکوٹ میں خاتون کے قبضے سے ہیروئن جیسی نشہ آورشے برآمد، مقدمہ درج
