عظمیٰ ویب ڈیسک
تہران/ایران نے آپریشن ٹرو پرومیس-3 کے آغاز سے اب تک اسرائیل پر 700 سے زیادہ جوابی ڈرون حملے کیے ہیں۔ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے منگل کو ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف میزائل حملے شروع کئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی علی الصبح ایران پر خفیہ فوجی جوہری پروگرام چلانے کا الزام لگاکر اس کے جوہری مراکز، اعلیٰ فوجی افسران، جوہری سائنسدانوں، ہوائی اڈوں، فضائی دفاع اور سطح سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذخیرہ کرنے کی جگہوں پر حملہ کیا تھا ۔
اس کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حملے کو جرم قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو ’سخت اور خوفناک نتائج‘ کا سامنا کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جمعہ کی شام آپریشن ٹرو پرومیس 3 شروع کیا اور اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسی دوران ایران نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں اس کے 220 سے زائد افراد ہلاک اور 1200 سے زائد زخمی ہوئے۔
ایران نے اسرائیل پر اب تک 700 ڈرون حملے کئے
