عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ//انڈین آرمی نے پیر کے روز گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں تزئین و آرائش کے بعد نو تعمیر شدہ انڈور کلچرل کم اسپورٹس کمپلیکس (سدبھاؤنہ ہال) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایک نمائشی بیڈمنٹن میچ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں کالج کے طلباء اور این سی سی کیڈٹس نے پرجوش شرکت کی۔افتتاح بریگیڈیئر مدت مہاجن، کمانڈر 93 انفنٹری بریگیڈ، اور کالج کے پرنسپل جسبیر سنگھ نے دیگر اعلیٰ سول و فوجی افسران کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی چیئرپرسن تعظیم اختر، ڈپٹی کمشنر وکاس کنڈل، اور ایس ایس پی شفاقت حسین بھی موجود تھے۔سدبھاؤنہ ہال، جو 2006 میں پونچھ بریگیڈ کی پہل پر تعمیر کیا گیا تھا، علاقے میں ثقافتی اور سماجی تقریبات کا اہم مرکز رہا ہے۔ ہال کی تزئین و آرائش کا کام فروری 2025 میں شروع ہوا تھا، جب کہ مئی 2025 کی آپریشن سندور کے دوران پہنچنے والے نقصان کی مرمت بھی اسی دوران مکمل کی گئی۔اب یہ ہال ایک جدید سہولیات سے آراستہ کثیر المقاصد انڈور کمپلیکس کی شکل اختیار کر چکا ہے، جو نہ صرف کھیلوں اور فٹنس کو فروغ دے گا بلکہ نوجوانوں کی تعمیری مصروفیات میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔انڈین آرمی نے کہا کہ یہ اقدام سول اور ملٹری تعلقات کو فروغ دینے اور مقامی ترقی میں تعاون کے عزم کی ایک اور مثال ہے، جسے تمام شرکاء نے سراہا۔