عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// محکمہ موسمیات نے پیر کے روز جموں و کشمیر میں آنے والے دنوں میں بکھرے ہوئے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔مھکمہ موسمیات کے مطابق، تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ 20 جون تک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بکھرے ہوئے مقامات پربارشیں متوقع ہیں۔21 اور 23 جون کے درمیان زیادہ فعال موسمی نظام کی توقع ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں عام طور پر ابر آلود آسمان اور وقفے وقفے سے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں خطہ میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔ جموں شہر میں اس دوران 46.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔دریں اثنا، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے اوپر رہا ۔ وادی کشمیر کے زیادہ تر حصوں میں اوسط درجہ حرارت 23 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ جموں علاقے میں موسمی معمول سے 13 ڈگری سے زیادہدرج کیا گیا۔رات کا درجہ حرارت بھی غیر معمولی طور پر زیادہ رہا۔ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت اوسط سے زیادہ 16 ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح جموں کے بہت سے حصوں میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے 15 ڈگری زیادہ رہا۔کشمیر میں گلمرگ میں سب سے کم درجہ حرارت 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور جموں میں بانہال میں 15.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سرینگر میں پیر کو 25.2ڈگری درجہ حرارت رہا جبکہ جموں میں 32.3ریکارڈ کیا گیا۔