تہران/یو این آئی/ گزشتہ 65 گھنٹوں کے دوران ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 244 اموات اور تقریباً 1,277 افراد زخمی ہوئے ۔ایران کی وزارت صحت کے ترجمان حسین کرمان پور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور زخمیوں کی تعداد 1,277 ہے ۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں 90 فیصد سے زیادہ عام شہری تھے ۔ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے جمعہ کی صبح تہران اور ایران کے کئی دوسرے شہروں پر فضائی حملے کیے جس میں ملک کے کئی اعلیٰ فوجی کمانڈر اور ایٹمی سائنسدان ہلاک ہوئے ۔