عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/اکشے لابرو نے پیر کے روز سرینگر ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنر کے طور پر چارج سنبھال لیا۔تفصیلات کے مطابق، اکشے لابرو نے جموں و کشمیر میں مختلف اہم انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں اور وہ اس سے قبل ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر بھی رہ چکے ہیں۔
سرینگر میں ان کی تعیناتی ایک معمول کی انتظامی رد و بدل کا حصہ ہے، جس کا مقصد مرکزی زیرِ انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں حکمرانی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔سرکاری افسران نے نئے ڈپٹی کمشنر کا خیر مقدم کیا اور انتظامیہ کے مؤثر کام کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
اکشے لابرو نے ڈپٹی کمشنر سرینگر کے بطور چارج سنبھالا
