یو این آئی
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز پہلگام کے ہاپت نار علاقے کا دورہ کرکے وہاں پہلگام حملے میں سیاحوں کو بچانے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہونے والے عادل احمد کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے عادل احمد کی اہلیہ کو محکمہ فشریز میں سرکاری نوکری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے میڈیا کو بتایا ‘یہ پہلے ہی طے کیا گیا تھا کہ عادل احمد کے اہلخانہ سے ملنا ہے ، وزارت امور داخلہ کی طرف سے جموں وکشمیر انتظامیہ کے ذریعے ان کے خاندان کو مالی امداد بھی فراہم کی گئی تھی اور بہت سی ریاستوں نے بھی مدد کی تھی۔انہوں نے کہا’ آج ان کی اہلیہ کو محکمہ فشریز میں سرکاری نوکری دی گئی۔ان کا کہنا تھا: ‘میں سمجھتا ہوں کہ یہ ان کے لئے انتظامیہ کا ایک تشکر ہے ، ان کے والد اور اس گائوں کے لوگوں کے ساتھ بات ہوئی، وہ چاہتے ہیں کہ علاقے میں روزگار کے موقعے بڑھ جائیں اس پر غور کیا جائے گا۔