Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

بزرگوں پر تشدد کیخلاف بیداری کا عالمی دن | جموں و کشمیر میں قائم 20احاط وقار بند ہونے کی کگار پر ۔3سال سے حکومت کی سرد مہری قائم،مالی مدد نہ کرایہ ادا، کھانے پینے کیلئے فنڈز کی فراہمی بھی نہیں

Towseef
Last updated: June 15, 2025 12:04 am
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

پرویز احمد

سرینگر //عمر رسیدہ افرادکو درپیش ’’گھریلوزیادتیوں کی جانکاری کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر جہاں پورے دنیا سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں بزرگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی قسمیں کھائی جارہی ہیں وہیں مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں سال 2022 میں گھریلو زیادتی کے شکارعمرسیدہ افراد کو ’ اٹل وایو ابھیودیا یوجنا‘‘(Atal Vayo Abhyuday Yojna) کے تحت قائم کئے گئے اولڈ ایج ہوم بند ہونے کی کگار پر ہیں۔ اس سکیم کو اپریل 2021 میں شروع کیا گیا تھا۔ حکومتی سکیم کا مقصد ملک کے اہل بزرگ شہریوں کو بنیادی سہولیات اور پناہ گاہ، خوراک کے ذرائع اور مالی امداد کی شکل میں سماجی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ سکیم کا ایک اور مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایسے فائدہ اٹھانے والے ایک نتیجہ خیز اور فعال بڑھاپا بسر کریں۔ جموں و کشمیر میں بزرگ شہریوں (60+) کی تعداد واضح طور پر نہیں بتائی گئی ہے۔ تاہم بز 85 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 1.50 لاکھ بزرگ شہری الیکشن کمیشن میں رجسٹر ہیں۔جموں و کشمیر میں 70سال سے زیادہ عمر کے 29,599لاکھ لوگ ہیں۔ ان میں کشمیر میں 15لاکھ 659ہیں جبکہ باقی جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ سبھی محکمہ سماج۹ی بہبود میں رجسٹر ہیں۔مرکزی سکیم کے تحت جموں و کشمیر میں قائم کئے گئے 20’احاط وقار ‘کے منتظمین کو سرکار نے بلڈنگ کا کرایہ، ملازمین کی تنخواہیں اور اس میں رہنے والے افراد کیلئے خوراک فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن 3سال گذر جانے کے باوجود بھی کوئی بھی رقم فراہم نہیں کی گئی ہے اور مذکورہ سکیم چلانے والے لوگ قرضوں میں ڈوب گئے ہیں۔ وادی میں عمر رسیدہ افراد کے خلاف گھریلو زیادتیوں کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اوربچے والدین سے چھٹکارہ پانے اور ان کی جائیداد پر قبضہ کرنے کیلئے انکو اولڈ ایج ہومز میں چھوڑ دینے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں۔احاط وقار گاندربل کے صدر سمیر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ سماج میںعمر رسیدہ افراد کے خلاف زیادتیوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ احاط وقار گاندربل میں اسوقت 25عمر رسیدہ افراد رہتے ہیں اور ان میں اکثریت ان کی ہیں جن کے بچوں نے جائیداد حاصل کرنے کے بعد والدین کو گھروں سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ کبھی کسی کا بیٹا توکبھی کسی کی بیٹی فون کرتی ہے کہ ہمارے والد کو اولڈ ایج ہوم لے جائو اور جب ہم کونسلنگ کیلئے ان کے پاس جاتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ بچے والدین کو زندگی کے کسی بھی فیصلے میں شامل نہیں کرنا چاہتے۔ سمیر کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے ان کے والدین تنہائی اور ذہنی دبائو کے شکار ہوجاتے ہیں۔احاط وقار اننت ناگ کے صدر ہلال احمد نے بتایا ’’ لاوارث اور گھریلو زیادتی کے شکار لوگوں کیلئے مرکزی سرکار نے جولائی 2022میں مرکزی سکیم کے تحت 20احاط وقار رضاکار تنظیموں کے اشتراک سے کھولے ۔ ہلال نے بتایا’’ معاہدے کے تحت مرکزی سرکار کو ان ا حاط وقار کیلئے استعمال ہونے والی بلڈنگوں کا کرایہ، ملازمین کی تنخواہیں اور مستفید ہونے والے عمر رسیدہ افراد کیلئے خوراک کی رقم فراہم کرنی تھی لیکن 3سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود کچھ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ہلال نے بتایا کہ 20احاط وقار میں 150سے زائد عمر رسیدہ افراد رہتے ہیں لیکن سرکار کو ان کی کوئی فکر نہیں ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گورنمنٹ پرائمری سکول اپر سیداں پھاگلہ کی عمارت کھنڈر میں تبدیل بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ،والدین پریشانی میںمبتلا
پیر پنچال
پونچھ کے ساوجیاں گگریاں علاقوں میں تلاشی مہم سرحدپار رابطے کا شبہ ،مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپے،1گرفتار
پیر پنچال
راجوری لائن آف کنٹرول پر دہشت گرد مخالف آپریشن دوسرے روز بھی جاری بارات گلہ کیری میں دراندازی کی کوشش ناکام، حساس علاقوں میں سرچ آپریشن تیز
پیر پنچال
نوشہرہ کے سیری بلاک میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا مقامی لوگوں نے گرڈ اسٹیشن کی منظوری کا مطالبہ دہرایا
پیر پنچال

Related

کشمیر

۔ 25فیصد خواتین بچوں کو ڈبہ بند دودھ دینے کی عادی سرکاری و پرائیویٹ نوکری پیشہ 75فیصدخواتین بچوں کو اپنا دوھ نہیں پلاتی : تازہ تحقیق

June 16, 2025
کشمیر

پولیس افسر کو رشوت دینے کی کوشش | کپواڑہ میںایک شخص گرفتار

June 16, 2025
کشمیر

برن پتھری ناگہ بل ترال نظرانداز علاقہ قدرتی حسن سے مالامال سیاحتی درجہ دینے کا مطالبہ

June 16, 2025
کشمیر

۔50 ہزار سیاحوں سے مکمل ویرانی تک | مغل باغات اور لالچوک کے ہزاروں کاروباری بے روزگار

June 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?