یو این آئی
تہران//اسرائیل کی جانب سے ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر شہروں میں جوہری تنصیبات پر حملوں میں مزید دو فوجی جنرل جاں بحق ہوگئے۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور ٹیلی گرام چینل پر بتایا کہ تہران پر صیہونی حکومت کے حملے میں مسلح افواج کے دو جنرل مہدی ربانی اور جنرل غلام رضا محرابی جاں بحق ہوگئے۔جنرل غلام رضا محرابی جنرل اسٹاف کے انٹیلی جنس کے ڈپٹی سربراہ تھے جبکہ جنرل مہدی ربانی ایرانی فوج کے آپریشنز کے ڈپٹی سربراہ تھے۔دوسری جانب سے ایرانی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ دارالحکومت تہران کے رہائشی علاقے میں اسرائیلی کے حملوں میں اب تک 78سے زائد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 20بچے بھی شامل ہیں۔13جون کی علی الصبح اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے متعدد حملے کیے جن میں اعلی عہدوں پر فائز فوجی جنرل، سائنسدان و افرادجاں بحق ہوئے۔