غلام نبی رینہ
کنگن//مامر کنگن میں دو گاڑیوں کے درمیان شدید ٹکر کے نتیجے میں6 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک سویفٹ کار زیر نمبرJK16-8419کامخالف سمت سے آرہی ایک الٹو کار زیر نمبر JK15A/8669کے درمیان شدید ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار6 افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت فیصل احمد ولد غلام نبی ساکن ژندھنہ، شاہینہ دختر خورشید احمد خان ساکن عشم ،بلال احمد ولد عبدالسلام ساکن ژندھنہ، ارشاد احمد خان ولد عبدالصمد ساکن عشم، شبو ساکن عشم ،شگفتہ دختر محمد افضل ساکن بانڈی پورہ ہوئی ہے۔سبھی زخمیوں کو علاج ومعالجہ کیلئے سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا۔