یو این آئی
سرینگر//تاریخی جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کے روز ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے ایران و غزہ پر اسرائیلی حملےکی مذمت کی۔خطاب کے آغاز میں میرواعظ نے کہا ’’میرواعظ نے ایران پر حالیہ اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہاس حملے میں خواتین، بچے اور اعلی فوجی افسران شہید ہوئے، جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے اسرائیل کو ایک آمر ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کے بعد اب پورے مشرق وسطی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ اسرائیل کو روکنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام فلسطینیوں اور ایرانیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔