پرویز احمد
سرینگر //پچھلے 24گھنٹوںکے دوران جموں و کشمیر میںایک اور شخص کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے،اسطرح متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد16ہوگئی ہے۔ ان میں سے12معاملات سرگرم ہیں جبکہ 4متاثرین کے علامتوں میں بہتری کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے۔ سرگرم معاملات میں 9کا تعلق جموں جبکہ3کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔کشمیر صوبے کے تین متاثرین میں کیرالا کے 2طالب علم اور بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی ایک عمر رسیدہ خاتون ہے جبکہ جموں صوبے کے5متاثرین میں سے 2کا تعلق جموں، 2سانبہ اور ایک کٹھوعہ سے تعلق رکھتا ہے۔ اس سے قبل جموں صوبے میں متاثرین میں سے 2علامتوں میں بہتری کے بعد گھروں می صحتیاب قرار دئے گئے جبکہ دیگر 3متاثرین گھروں میں قرنطین کئے گئے۔ اس دوران ملکی سطح پر کورونا وائرس کی نئی ہیت سے بدھ کو مزید 306افراد متاثرین ہوئے ہیں اور اس طرح ابتک مئی سے لیکر11جون تک 7154افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 6افراد کی موت ہوگئی ہے اور اسطرح تازہ لہر میں مرنے والوں کی تعداد 77تک پہنچ گئی ہے۔