عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایئر انڈیا کی پرواز کے المناک حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں ایل جی آفس نے لکھا،’’احمد آباد میں فلائٹ حادثے سے گہرا صدمہ اور تکلیف ہوئی،میری دعائیں مسافروں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں‘‘۔ادھر وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بھی حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ این سی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ’’ نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے احمد آباد میں ہوائی جہاز کے المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان کی دعائیں متاثرین اور اس ناقابل تصور سانحے سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ ہیں اور انہوں نے اس مشکل وقت میں سوگواروں کے لیے دعا کی۔ ‘‘ ادھر دیگر سیاسی رہنمائوں نے بھی احمد آباد کے ہوائی اڈے کے قریب پیش آئے حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔