Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

کشمیر میں 13 جون تک گرمی کی لہر سے راحت ملنے کی کوئی امید نہیں

KU Admin
Last updated: June 12, 2025 11:48 am
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/خوشگوار موسم کے لئے مشہور وادی کشمیر میں شدت کی گرمی جاری ہے جس نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دو چار کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 13 جون تک شدید گرمی سے راحت ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔انہوں نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پینے اور شدید گرمی کے وقت باہر نکلنے سے پرہیز کرنے کی صلاح دی ہے۔
متعلقہ محکمے کے مطابق وادی میں 13 جون تک موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد میں 14 سے 17 تک موسم کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کچھ مقامات پر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 18 سے 20 جون تک ایک بار پھر موسم خشک اور گرم رہ سکتا ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں لوگوں سے زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پینے اور بیرونی سرگرمیوں سے پرہیز کرنے کی صلاح دی ہے جبکہ کسانوں سے اپنے کھیت کھلیانوں میں کام جاری رکھنے کو کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران جموں کشمیر میں کہیں کہیں شدید ہیٹ ویو کا بھی امکان ہے۔ادھر وادی میں جاری شدت کی گرمی کے پیش نظر والدین سکولوں میں گرمی کی تعطیلات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اعجاز احمد نامی ایک والد نے بتایاشدید گرمی کے پیش نظر اسکولوں میں مختصر گرمائی تعطیلات کا اعلان کرنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاموسم میں تبدیلی واقع ہونے کے بعد سکول دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے، کم سے کم پرائمری سطح تک کے اسکولوں میں گرمائی تعطیلات ہونی چاہئے۔ان کا کہنا تھامحکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق متعلقہ محکمہ گرمائی چھٹیوں کا پلان تیار کرسکتا ہے۔
وزیر تعلیم سکینہ یتو نے گذشتہ روز کہا کہ وادی میں جاری شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر حکومت اسکولوں کے لیے جلد تعطیلات کا اعلان کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔انہوں نے کہامحکمہ تعلیم موجودہ موسمی حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ اگر ہمیں محسوس ہوا کہ قبل از وقت تعطیلات دینا ضروری ہے، تو ہم اس پر فیصلہ لیں گے۔‘
وادی میں جاری گرمی کی لہر کے پیش نظر ڈاکٹروں نے بھی لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔انہوں نے لوگوں سے لسی، لیمبو پانی اور گھر میں تیار کی جانے والی مشروبات کو خاص طور پر استعمال کرنے کو کہا ہے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے زین تن کریں اور باہر نکلتے وقت اپنے سروں کو کپڑے سے ڈھانپیں یا چھتری، ٹوپی کا استعمال کریں۔ماہرین نے خاص طور پر عمر رسیدہ ،افراد، مریضوں اور بچوں کو گرمی کے سخت اوقات کے دوران باہر نکلنے سے اجتناب کرنے کی صلاح دی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ایس کے آئی سی سی سرینگر میں 16 جون سے دو روزہ سائبر سیکیورٹی ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہوگا
تازہ ترین
بھیمداسہ میں اچانک مکان کو لگی آگ
خطہ چناب
طوفانی بارشوں سے آیاگول بازار زیر آب | دکانوں ، زرعی اراضی کو پہنچا شدید نقصان
خطہ چناب
سمبڑ ، بجھمستہ ، ورنال اور پلباس میں بنیادی سہولیات کا فقدان | لوگ پریشان،مختلف محکموں پرانہیں نظر انداز کرنے کا الزام
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

ایران کے جوہری و عسکری تنصیبات پر اسرائیل کے میزائیل حملے فوجی و انٹیلی جنس سربراہاں جاں بحق

June 13, 2025
صفحہ اول

مرکز کشمیری طلبا کی حفاظت یقینی بنائے:عمر

June 13, 2025
صفحہ اول

ایران میں 200سے زائد کشمیری طلبہ زیر تعلیم طلاب اوروالدین خوف و ہراس میں مبتلا

June 13, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

فاروق عبداللہ کی وزارت خارجہ سے ایران میں کشمیری طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل

June 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?