تلاشی آپریشن کے دوران لورن میں بوسیدہ ڈرون برآمد

Towseef
1 Min Read

عشرت حسین بٹ

منڈی// فوج نے ایک تلاشی آپریشن کے دوران ضلع پونچھ کے لورن علاقے میں ایک ڈرون بر آمد کیا ۔ ذرائع کے مطابق فوج کی جانب سے تحصیل منڈی کے دور دراز علاقہ لورن نندی چوھول سے متصل ایک سرچ آپریشن کے دوران ایک ٹوٹا پھوٹا ڈرون برآمد کیا ہے جسے بعد میںفوج نے لورن لایا ہے ۔ایک سنیئرپولیس آفسر نے اس حوالے سے بتایا کہ فوج نے ایک سرچ آپریشن کے دوران ایک بوسیدہ ڈرون کو لورن نندی چھول کے علاقے سے برآمد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایک ماہ قبل جو ہند پاک کے دوران گولہ باری ہوئی تھی ہوسکتا ہے اس دوران یہ ڈرون گرا ہو ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جاری ہیں کہ یہ ڈرون کہاں سے آیا ہے۔

Share This Article