Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

جموںوکشمیر رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا جائزہ لیا گیا ادارہ جاتی نظام مضبوط بنائیں

Mir Ajaz
Last updated: June 11, 2025 11:08 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے بہتر تال میل اور بروقت اقدامات ضروری:چیف سیکریٹری

سرینگر// چیف سیکرٹری اتل ڈلو نے جموں و کشمیر رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (جے کے آر اِی آر اے) کے کام کاج اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس حوالے سے چیئرمین جے کے آر اِی آر اے ستیش چندر نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی۔اس موقع پر کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ ( ایچ اینڈ یو ڈِی ڈِی)،ممبرآر اِی آر اے، کمشنرایس ایم سی ، کمشنر جے ایم سی ،ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر اور جموں، منیجنگ ڈائریکٹر ہاؤسنگ بورڈ، چیف ٹاؤن پلانر جموں اورکشمیر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ میٹنگ میں ریگولیٹری کامیابیوں، عمل آوری اقدامات، عوامی شکایات کے نظام اور جائداد کے شعبے میں درپیش موجودہ چیلنجوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت، جوابدہی اور صارفین کے تحفظ کو فروغ دینے میںجے کے آر اِی آر اے کے اہم رول پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے مابین بہتر تال میل اور بروقت اَقدامات کی اہمیت پر زور دیا تاکہ رئیل اسٹیٹ (ریگولیشن و ڈیولپمنٹ) ایکٹ کی مکمل تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔اتل ڈلو نے مکانات و شہری ترقی محکمہ اور اس سے منسلک محکموں کو ہدایت دی کہ وہ جے کے آر اِی آر اے کو اس کے مینڈیٹ کو پور اکرنے میں مکمل معاونت فراہم کریں۔ انہوں نے ادارہ جاتی ہم آہنگی، بنیادی ڈھانچے کے قیام میں تیزی اور بغیر رجسٹریشن کے چلنے والے منصوبوں کے خلاف کارروائی پر زور دیا۔چیئرمین آر اِی آر اے کی طرف سے یہ بتایا گیاکہ رئیل اسٹیٹ (ریگولیشن و ڈیولپمنٹ) ایکٹ 2016 کو 30 ؍اکتوبر 2019 ء کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے جموں و کشمیر میں عملایاگیا۔ اِس کے تحت 22 ؍جولائی 2020 ء کو جے کے آر اِی آر اے کا قیام عمل میں آیا جبکہ جموں و کشمیرسپیشل ٹربیونل کو ایپلٹ ٹربیونل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔جے کے آر اِی آر اے کو جموں و کشمیر کے تمام تجارتی و رہائشی منصوبوں پر مکمل اختیار حاصل ہے سوائے اْن منصوبوں کے جن کا رقبہ 500 مربع میٹر سے کم ہو جن میں 8 یا اس سے کم اپارٹمنٹس ہوں جو قانون کی عمل آوری سے پہلے مکمل ہو چکے ہوںیا وہ جو صرف تزئین و آرائش کے تحت ہوں اور جن میں فروخت یا مارکیٹنگ شامل نہ ہو۔ رجسٹریشن اور تعمیل کے بارے میں یہ انکشاف ہوا کہ جے کے آر اِی آر اے نے منصوبہ اور ایجنٹ رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا ہے جو آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے ممکن ہے۔ رجسٹریشن فیس اور دستاویزات کی جانچ کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اتھارٹی اب تک متعدد منصوبے اور ایجنٹس رجسٹر کر چکی ہے جس سے صارفین کے اعتماد اور مارکیٹ کی نگرانی میں اضافہ ہوا ہے۔شکایات ازالے نظام کے بارے میں بتایا گیا کہ صارفین، پروموٹرز اور ایجنٹس، ایک ہزار روپے فیس کے ساتھ، ڈیجیٹل طریقے سے شکایات درج کر سکتے ہیں۔ جے کے آر اِی آر اے ایک مقررہ عدالتی اَفسر کے ذریعے بروقت فیصلے کو یقینی بناتی ہے۔جے کے آر اِی آر اے نے تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں۔ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے گئے جن میں ایک پروموٹر پر 10 لاکھ روپے کا جُرمانہ بھی شامل ہے جس نے اَپنی جائیداد کو قانون کے مطابق رجسٹر نہیں کیا تھا۔اس کے علاوہ بلدیاتی اِداروں، ترقیاتی اتھارٹیز اور ریونیو محکموں کے درمیان مؤثر تعاون کو بڑھانے، غیر قانونی کالونیوں کی نشاندہی اور ان کے سدباب پر زور دیا گیا۔مزید کہا گیا کہ سنگل وِنڈو کلیئرنس نظام کی عمل آوری، رئیل اسٹیٹ ٹرانزیکشن سے قبل لازمی آر اِی آر اے ویریفی کیشن، ریونیو و مقامی اِداروں کے ساتھ بہتر رابطہ کاری اور پرانے و موجودہ منصوبوں کے لئے منظوری کے طریقہ کار کو ہموار بنانے کی ضرورت ہے۔میٹنگ جموں و کشمیر میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو مزید شفاف، سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ، اور قانونی طور پر مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی تاکہ گھر خریداروں کے تحفظ اور UT کے طول و عرض میں اخلاقی ترقی کے طریقوں کو فروغ دیا جا سکے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

کشمیر

جموں و کشمیر میں تعلیم کا بنیادی ڈھانچہ ڈانواں ڈول! ۔13000سرکاری سکول کمپیوٹر سہولیات کے بغیر

July 16, 2025
کشمیر

اگلے8دنوں تک موسلا دھار بارشیں متوقع سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں

July 16, 2025
کشمیر

سات آئی پی ایس و ٰٓآئی اے ایس افسران جموں کشمیر اور لداخ میں تقرری

July 16, 2025
کشمیر

وزارت داخلہ کی طرف سے جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف کی 20نئی بٹالینوں کی تعیناتی کو منظوری

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?