Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

حیات پورہ منگناڑ میں ادارہ قران و اہلبیت کا سنگ بنیاد رکھا گیا

Mir Ajaz
Last updated: June 9, 2025 11:17 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

حسین محتشم

پونچھ//پونچھ کے گاؤں منگناڑ میں اتوار کو ادارہ قران و اہل بیت کا سنگ بنیاد بدست ممبر اسمبلی پونچھ اعجاز احمد جان نے رکھا ۔ اس موقع پر کثیرمیں تعداد علمائے کرام اور ملت جعفریہ پونچھ کے معززین اور نوجوانوں نے شرکت کی۔سنگ بنیاد کی تقریب کا آغاز قاری مولانا ڈاکٹر کرار علی جعفری جو کہ ادارے کے مدیر اور بانی ہیں کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ادارہ قران و اہل بیت کے ذریعے اٹھایا جانے والا یہ قدم انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ایک ایسی یونیورسٹی بننے جا رہی ہے جہاں صرف قران کریم کی تعلیم دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے میں قوم کے نو نہالوں کو قرانی دروس دئیے جائیں گے۔اس دوران نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے ماسٹر انور حسین ونتو نے تمام شرکاء بالخصوص مہمان خصوصی اعجاز احمد جان اور علمائے کرام جن میں علامہ مختار حسین جعفری،مولانا قرار حسین جعفری، مولانا امان حیدر رضوی ہلوری، مولانا جعفر حسین جعفری، مولانا انعام علی جعفری اور دیگر معززین کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایسے ادارے قائم کئے جائیں۔ انہوں نے اس موقع پر مرحوم الحاج نذر حسین نحوی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے آبائی زمین ایک ایسے عظیم مقصد کے لئے عطیہ کی ہے جس کے مستقبل میں بہترین نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے بشارت حسین نحوی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اپنے بھائی کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے یہ زمین ادارے کو وقف کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اعجاز احمد جان نے کہا یہ اقدام کسی صدقہ جاریہ سے کم ثابت نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے قائم کرنا آسان کام نہیں ہے۔ اس راہ میں تمام طرح کی دقتیں پیش آئیں گی لیکن ذمہ داران کو اس راہ پر چلتے ہوئے خلوصِ دل ، نیک نیتی اور ثابت قدمی کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ ایک بہترین ادارہ قائم ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اس قرآنی ادارے کا سنگ بنیاد رکھا جانا درحقیقت بہت بڑا کام ہے۔انہوں نے کہا سے جس قدر بھی ممکن ہوگا وہ اس کی تعمیر میں تعاون کریں گے۔انہوں نے اس دوران اعلان کیا کہ وہ سب سے پہلے ادارے تک جو سڑک آرہی ہے اس کی کشادگی اور اس کی مرمتی کا کام کرائیں گے اور اس کے لیے وہ اس سال کے بجٹ میں ہی رقومات مختص کروائیں گے تاکہ جلد سے جلد یہ کام مکمل ہو۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہاں آ کر یہ پتہ چلا ہے کہ علاقے میں پانی کی کمی ہے اس لیے وہ ادارے کے لیے ایک الگ سے ہینڈ پمپ لگوائیں گے اور بہترین بیت الخلاء بھی تعمیر کروائیں گے۔علامہ سید مختار حسین جعفری نے اپنے مختصر بیان میں اس ادارے کے احمیت و افاقیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا فریضہ ہے جسے ہم سب کو مل کر انجام دینا۔انہوں نے بھی مرحوم الحاج نذر حسین نحوی کو خراج عقیدت۔پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نیت صاف تھی وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ اس مقام پر ایک ایسا ادارہ بنے جس سے قوم اور ملت کی فلاح ہو اور خدا نے ان کی نیت کو دیکھتے ہوئے ان کے مرنے کے بعد ان کا خواب پورا کیا۔انہوں نے مولانا قاری ڈاکٹرکرار علی جعفری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مدرسے علمیہ امام محمد باقر کے ابتدائی طلبہ میں سے ایک ہیں جنہوں نے قرانی تعلیم میں اپنانام پوری دنیا میں پہچنوایا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ادارہ سازی آسان کام نہیں ہے اس میں ہم سب کو مل کر کوشش کرنا پڑے گی کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس مہم میں شامل ہونا پڑے گا۔اس دوران عالم انسانیت کے لیے خصوصی دعائیں طلب کی گئی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
عید کے دن تھنہ منڈی میں صفِ ماتم | المناک سڑک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق،1زخمی
پیر پنچال
گورنمنٹ پرائمری سکول اپر سیداں پھاگلہ کی عمارت کھنڈر میں تبدیل بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ،والدین پریشانی میںمبتلا
پیر پنچال
ڈوڈہ کے منو گندوہ میں آتشزدگی کی پراسرار واردات چار منزلہ رہائشی مکان خاکستر ،بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ
خطہ چناب
سانبہ میں زنگ آلود ماٹر شل بر آمد | بم ڈسپوزل سکارڈ نے ناکارہ بنایا
جموں

Related

پیر پنچال

حیات پورہ منگناڑ میں ادارہ قران و اہلبیت کا سنگ بنیاد رکھا گیا

June 10, 2025
پیر پنچال

خطہ پیر پنچال میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام اور انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی مساجد میںروح پرور اجتماعات، علمائے کرام کے بصیرت افروز خطبات، قربانی کے جذبے، سماجی ذمہ داریوں، اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور

June 10, 2025
پیر پنچال

خطہ پیر پنچال میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام اور انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی مساجد میںروح پرور اجتماعات، علمائے کرام کے بصیرت افروز خطبات، قربانی کے جذبے، سماجی ذمہ داریوں، اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور

June 9, 2025
پیر پنچال

جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا پونچھ کیمپس کا دورہ تعلیمی ترقی، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لیا

June 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?