Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

پونچھ، راجوری اور ریاسی میں عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے پروگرام منعقد درخت لگاؤ مہم کے تحت سینکڑوں پودے لگائے گئے ،عام لوگوں نے بھر پور شرکت کی

Mir Ajaz
Last updated: June 6, 2025 11:32 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

راجوری //عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر فوج نے ماحولیاتی تحفظ اور عوامی شعور بیداری کے جذبے کے تحت پونچھ، راجوری اور ریاسی اضلاع کے مختلف علاقوں میں عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے پروگرام منعقد کئے جن کے دوران سینکڑوں پودے لگائے گئے ۔فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خطہ پیر پنچال کے دبڑ پوٹھہ ،چنی پڑاٹ،ساگرہ ،کوٹرنکہ ،چسانہ و دیگر مقامات پر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کا مقصد زمین کی بحالی اور صحرا زدگی کو روکنا تھا، جو ماحولیات کے تحفظ کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔اس مہم میں مقامی دیہاتیوں، پنچایت ممبران اور اسکول کے بچوں نے بڑی جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس دوران مختلف اقسام کے 230 سے زائد پودے لگائے گئے، جن میں سایہ دار مقامی درخت، دوائوں میں استعمال ہونے والے پودے اور پھل دار درخت شامل تھے۔ پودوں کا انتخاب مقامی مٹی کی نوعیت اور ماحولیاتی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تاکہ ان کی پائیداری اور دیرپا افزائش یقینی بنائی جا سکے۔درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ایک بیداری پروگرام بھی منعقد کیا گیا، جس میں شرکاء کو ماحولیاتی مسائل، موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔یہ پروگرام بھارتی فوج کے قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ اور سماجی ذمے داری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ مجموعی طور پر 535 افراد نے اس مہم میں شرکت کی۔ اساتذہ، طلباء اور مقامی افراد نے بھارتی فوج کی اس مثبت پہل کی دل کھول کر تعریف کی اور اسے کمیونٹی کی ترقی کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔یہ شجرکاری مہم بھارتی فوج اور مقامی عوام کے درمیان گہرے تعلقات کی علامت ہے اور اس بات کی دلیل ہے کہ عالمی ماحولیاتی چیلنجوں کا حل مقامی سطح پر مشترکہ کوششوں سے ممکن ہے۔ بھارتی فوج کا یہ اقدام نہ صرف ماحولیاتی شعور بیدار کرنے کا ذریعہ بنا بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک سرسبز اور محفوظ مستقبل کی امید بھی پیدا کی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

راجوری میں قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے لوگ امڈ پڑے قربانی کے جانوروں کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں بھی تیزی، منڈی میں گہما گہمی عروج پر

June 6, 2025
پیر پنچال

ڈی سی اور ایس ایس پی راجوری نے مرکزی عیدگاہ کا دورہ کیا

June 6, 2025
پیر پنچال

عید سے قبل پونچھ میں اشیائے خوردونوش کے معیار اور صفائی کا جائزہ لیا گیا

June 6, 2025
پیر پنچال

ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج نے ایچ ایس تھنہ میں عوامی دربارلگایا عام لوگوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا ،مو قعہ پر ہی کئی مسائل کا ازالہ کیاگیا

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?