Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

! عید خریداری…اسراف سے بچیں

Towseef
Last updated: June 5, 2025 11:46 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

خوشی کا کوئی بھی موقع انسانی روح کو سیراب کرتا ہے۔ اگر خوشی اجتماعی ہو تو یہ اُس ایک ایسے دریا کی مانند ہے جو باغ کے بیچوں بیچ سے بہتا ہے اور ہم اس مسحور کن ماحول میں کہیں کھو جاتے ہیں۔ عید خوشی ، مسرت اور اطمینان کا ایک ایسا ہی موقع ہے۔ لیکن گزشتہ چند برسوں کی طرح اس سال بھی عید تو آئی ہے لیکن خوشی کے آسمان پر غم کے کالے بادلوںکا ڈھیرہ ہے۔ہم سب جانتے ہیں کہ عالمی کساد بازاری نے ہماری زندگی اور اس زندگی کے حسین و جمیل لمحات و مواقع کے ساتھ کیاکیا ہے۔مایوسی کے اس ماحول میں جشن منانے کاایک دن ہمیں راحت و فروانی فراہم کرسکتا تھااور ہمارے ملول و مضطرب دلوں کو ٹھنڈک پہنچاکر ہمارے ارد گرد چہار سو جو مایوسی کے گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں کیونکہ مہنگائی ،کساد بازاری اور اقتصادی مندی نے لوگوںکا جینا دوبھر کردیا ہے ۔آج حالت یہ ہے کہ عید کی آمد آمد کے باوجود مارکیٹ میں وہ گہما گہمی نہیں دیکھی گئی جو روایتی طور عید سے قبل دیکھی جاتی تھی ۔اس کی وجہ صاف ہے کہ لوگوںکے پاس عید خریداری کیلئے پیسے دستیاب نہیںہیں اور محتاجی و مفلسی نے ہزارہا کنبوں میں ڈھیرا ڈالا ہوا ہے۔ یہ عید ان تمام چیزوںسے خالی ہے جو اسے ایک تہوار بنا دیتے تھے تاہم اس کے باوجود یہ ایک اہم موقعہ ،لمحہ یا تہوار ہے۔ہمیں چاہئے کہ ہم اڑوس پڑوس کے لوگوں سے زیادہ معنی خیز طریقوں سے رابطے استوار کریںاور اس موقع پر لوگوں سے رابطہ مستحکم کرنے کااس سے بہتر اور افضل طریقہ اور کیا ہوسکتا ہے کہ ہم اس موقع پر اپنی دولت اوراپنے وسائل کو اپنے مستحق پڑوسیوں میں بانٹ دیں۔گزشتہ تین برسوں کے حالات نے لوگوں سے اُن کا روزگار چھین لیا ہے ۔کل تک جو ہاتھ دوسروں کو دینے کیلئے اٹھا کرتے تھے ،آج وہ ہاتھ لینے والوں میں شامل ہوگئے ہیں ۔کل تک جہاں امیری کی چکا چوند ہوا کرتی تھی ،آج وہاں غریبی نے ڈھیرہ ڈالا ہوا ہے۔اس سے زیادہ المناک کیا ہوسکتا ہے۔ ان حالات میں عید منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم دوسروں کیلئے راحت کا ذریعہ بنیں۔ اور ہاں یہ موقع ہے کہ رب کائنات کے سامنے ہمیں ان بحرانوں سے نجات دلانے کے لئے گڑ گڑا کر دعائیں کریں۔

گزارش یہی رہے گی کہ خدا کیلئے اسراف سے باز رہیں ۔فضول خرچی اللہ کو قطعی پسند نہیں ہے ۔اعتدال سے کام لیں اور اخراجات محدود رکھیں اور جو پیسہ بچتا ہے وہ اڑوس پڑوس میں مستحقین میں تقسیم کریں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔بلا شبہ آپ زکواۃ ادا کرچکے ہونگے یا کریں گے کیونکہ وہ ہم سب پر لازم ہے ۔اس کے علاوہ ہم عید خریداری کے نام پر فضول خرچی کا جو بازار گرم کردیتے ہیں،اُس سے بچنا ہے اور اُتنی ہی خریداری کرنی ہے ،جتنی واجب ہے اور باقی بچی رقم ضرورتمندوں میں تقسیم کرنی ہے تاکہ کم از کم اس خوشی کے تہوار میں ہمارے سماج کے سبھی لوگ شامل ہوسکیں۔

کہیں ایسا نہ ہوکہ آپ اپنے گھر میں دس پکوان بنائیں اور آپ کے پڑوس میں حالات کے ستائے شہری کے پاس ایک پکوان بھی دستیاب نہ ہو۔اگر ایسا ہوا تو اللہ کا غیض و غضب ہم پر نازل ہوگا ۔اس لئے اللہ کی ناراضی سے بچنے اور خالق کائنات کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے فلسفہ رمضان کو عملی جامہ پہنائیں اور تذکیہ نفس کا عملی مظاہرہ کرکے اپنی خوشیوںمیں دوسروں کو شامل کریں تاکہ ہمارا رب ہم سے راضی ہو۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین
عمرعبداللہ کی لوگوں کو عید الضحیٰ کی مبارکباد دی
تازہ ترین

Related

اداریہ

! عید الاضحی ٰ اور کشمیریوںکا روایتی وطیرہ

June 4, 2025
اداریہ

فضول خرچی کارُجحان کفایت شعاری کا فقدان

June 3, 2025
اداریہ

شادیوں کی تقریبات، آمد ِعیداور ناجائز منافع خور

June 2, 2025
اداریہ

! نوجوان اپنا حُلیہ درست کریں

June 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?