عشرت حسین بٹ
منڈی//عالمی یوم ماحولیات 2025 کو منانے کے لئے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی نے 5 جون 2025 کو ایک جامع ماحولیاتی آگاہی ریلی اور صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب پرنسپل انور خان کی متحرک قیادت میں منعقد کی گئی ۔ اس دن کی تقریبات کا مقصد طلباء میں ماحولیاتی شعور پیدا کرنا اور پائیدار طریقوں کے لئے کمیونٹی کی شرکت کو متحرک کرنا تھا۔ پروگرام میں طلباء ، اساتذہ، مقامی عہدیداروں، اور سماجی و سیاسی شخصیات کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی۔ تقریب کا آغاز صبح 10:30بجے تحصیلدار منڈی اشفاق حسین اور پرنسپل انور خان کے ذریعہ اسکول کے احاطے سے ایک متاثر کن بیداری ریلی کے ساتھ ہوا۔یہ ریلی منڈی کے صدر بازار سے گزرتے ہوئے سب ضلع ہسپتال منڈی کے سامنے سے ہوتے نئے پل سے گزر کر تحصیل آفس کمپلیکس میں پہنچی۔اس دوران طلباء اور عملے نے جوش و خروش کا اظہار کیا،شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرز اٹھا رکھے تھے اور ماحول دوست نعرے جو کہ ماحولیاتی تحفظ، پلاسٹک سے پاک زندگی، اور موسمیاتی عمل کو فروغ دینے کے متعلق تھے لگائے گئے۔ راستے میں موجود عوام نے بھی ماحولیاتی ذمہ داری کے پیغام سے منسلک ہو کر مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ریلی کے بعد شرکاء نے صفائی مہم کا آغاز کیا ۔اس دوران تحصیل آفس کمپلیکس، اولڈ بس سٹینڈ، مین مارکیٹ اور ڈاک بنگلہ منڈی کی صفائی کی گئی۔ سکول کے رضاکاروں نے تحصیل آفس کمپلیکس کی تینوں منزلوں کی اچھی طرح صفائی کی۔ طالب علموں کی جانب سے ماحولیاتی موضوعات پر نکڑ ناٹک پیش کیا گیا جسے حاضرین نے خوب داد دی۔ تحصیلدار منڈی اشفاق حسین نے نہ صرف ریلی کا افتتاح کیا بلکہ اختتام پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی استحکام میں نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ اسکول نے چیف ایجوکیشن آفیسر، پونچھ، اسٹیشن ہاؤس آفیسر، پولیس اسٹیشن منڈی، اور بلاک میڈیکل آفیسر، منڈی کے قابل قدر تعاون کا اعتراف کیا، جنہوں نے پورے پروگرام کے دوران ہموار طرز عمل، سیکورٹی اور طبی تیاری کو یقینی بنایا۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ماحولیاتی آگاہی پھیلانے میں ان کے کردار کے اعتراف کیا۔اسکول نے ممتاز مقامی صحافیوں اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والے عشرت بٹ، مسٹر عرفان مغل، ظاہر عباس کو تعریفی اسناد پیش کیں۔اس دوران طلباء کی آواز کو بڑھانے اور ماحولیاتی تحفظات کو اجاگر کرنے میں ان کی کوششوں کا خاص طور پر اعتراف کیا گیا۔پرنسپل انور خان جنہوں نے پورے پروگرام کی منصوبہ بندی اور اسے کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیانے اپنے اختتامی کلمات میں طلباء ، عملے اور مقامی کمیونٹی کا ان کی پرجوش شرکت کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ماحولیاتی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طلباء کو ذمہ دار اور باشعور شہری بنکر صاف ستھرے اور سرسبز ہندوستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کی ہدایت کی۔خان نے کہا یہ اقدام اس بات کی ایک روشن مثال کے طور پر کھڑا ہے کہ کس طرح تعلیمی ادارے ماحول کے لحاظ سے ذمہ دار شہریوں کی تشکیل اور ایک بہتر مستقبل کے لئے کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے میں تبدیلی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔