Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

مذاکرات سے قبل یوکرین کے حملے | روس کے کئی بمبار طیارے تباہ

Towseef
Last updated: June 2, 2025 11:27 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

کیف //یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روسی بمبار طیاروں کو تباہ کرنے کے لیے ایک بڑا حملہ کیا ہے جب کہ وہ ماسکو کے نمائندوں کے ساتھ استنبول میں ممکنہ جنگ بندی پر مذاکرات کی تیاری کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روسی فضائی اڈوں پر کھڑے تقریباً 2 ارب ڈالر مالیت کے طیارے تباہ کیے ہیں یا انہیں نقصان پہنچایا ہے جو ہزاروں کلومیٹر دور واقع تھے، اسی دوران ایک تربیتی مرکز پر روسی فوج کے ایک حملے میں یوکرین کے کم از کم 12 فوجی ہلاک ہو گئے جس کے بعد یوکرینی زمینی افواج کے کمانڈر نے استعفیٰ دے دیا۔روس نے تصدیق کی کہ متعدد فوجی طیارے آگ کی لپیٹ میں آگئے جب یوکرین نے ایک بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ کیا۔روسی وزارتِ دفاع نے ٹیلیگرام پر بتایا کہ ’مرمانسک اور ایرکٹسک کے علاقوں میں ایئر بیسز کے قریب سے بھیجے گئے ایف پی وی (فرسٹ پرسن ویو) ڈرونز کے حملے کے بعد متعدد طیاروں میں آگ لگ گئی‘۔وزارت نے مزید کہا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم متعدد مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔روس نے یہ بھی کہا ہے کہ یوکرین سے متصل سرحدی علاقوں میں 2 پْل دھماکوں کے نتیجے میں منہدم ہو گئے، حکام ان واقعات کو ’دہشت گردی کی کارروائیاں‘ قرار دے رہے ہیں تاہم فوری طور پر یوکرین کو موردِ الزام نہیں ٹھہرایا گیا۔یہ پیش رفت حالیہ دنوں میں یوکرین کے سرحدی علاقے سومی میں روس کی زمینی پیش قدمی کے بعد سامنے آئی ہے، جب کہ دونوں جانب سے شدید فضائی حملے بھی جاری ہیں۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ اپنے وزیر دفاع رستم عمرْوف کی قیادت میں ایک وفد پیر کو روسی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لیے استنبول روانہ کر رہے ہیں۔یہ شدید حملے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب دونوں فریقین خود کو طاقتور ظاہر کرکے مذاکرات میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔یوکرین کی خفیہ ایجنسی ’ایس بی یو‘ کے ایک ذریعے نے بتایا کہ روس کے اندر کیے گئے منظم حملوں کا مقصد دشمن کے بمبار طیاروں کو فرنٹ لائن سے دور تباہ کرنا تھا۔ذرائع کے مطابق یوکرین کے حملوں کا نشانہ بننے والے روسی فضائی اڈوں میں مشرقی سائبیرین شہر بیلایا، فن لینڈ کے قریب آرکٹک میں واقع اولینیا، ایوانوو اور ماسکو کے مشرق میں واقع دیاغیلیوو شامل تھے۔روسی علاقے آرکٹسک کے گورنر ایگور کوبزیف نے کہا کہ سائبیرین خطے میں اس نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہے۔اتوار کو یوکرین کی فضائیہ نے کہا کہ رات بھر میں روس نے 472 ڈرونز اور 7 میزائل داغے جو کہ حملے کے آغاز سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔یوکرین کی فوج نے شاذونادر ہی کیے جانے والے ایک اعتراف میں بتایا کہ تربیتی مرکز پر روس کے ایک میزائل حملے میں 12 فوجی ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے۔اس حملے کے بعد یوکرین کے زمینی افواج کے کمانڈر میخائیلو ڈراپاتی نے اپنا استعفیٰ دے دیا اور کہا کہ وہ فوجیوں کی ہلاکت پر خود کو ذمہ دار محسوس کرتے ہیں۔ادھر روس میں حکام نے بتایا کہ ہفتے کے روز یوکرین کی سرحد سے متصل علاقے بریانسک میں ایک سڑک پر واقع پْل دھماکے سے گر گیا، جس کے نتیجے میں ماسکو جانے والی ایک مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی اور 7 افراد ہلاک ہو گئے۔اس کے چند گھنٹے بعد اتوار کو علی الصبح کْرسک کے پڑوسی علاقے میں ایک اور ریلوے پل دھماکے سے تباہ ہو گیا، جس کے باعث ایک مال بردار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔حکام نے فوری طور پر کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، تاہم بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور فوجداری مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کا دورہ بسنت گڑھ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ
تازہ ترین
وزیر اعظم نریندرمودی ریاسی پہنچے،چناب ریل برج کا دورہ کیا
تازہ ترین
کشمیر میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں 2 افراد کی موت ,5 دیگر زخمی
تازہ ترین
بیلوارڈ روڈ پر حادثہ، نوجوان جاں، 4دیگر زخمی
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

۔12 ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی

June 5, 2025
بین الاقوامی

۔20 لاکھ افراد بنیادی ضروریات سے محروم:اقوام متحدہ

June 5, 2025
بین الاقوامی

فضائی حملوں میںمزید 23 فلسطینی جاں بحق

June 5, 2025
بین الاقوامی

سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو

June 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?