یو این آئی
غزہ//اسرائیلی طیاروں کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 37 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے سیغزہ کی پٹی پر کی گئی بمباری کے نتیجے میں مزید 37 فلسطینی ہلاک اور 136 افراد زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں غزہ کی 70 سے زائد رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا۔فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں 18 مارچ سے دوبارہ شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4,117 سے تجاوز کر گئی ہے۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک 12,013 سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک ہلاک فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 54 ہزار 418 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔حکومتی میڈیا دفتر کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے صیہونی فوج کی بمباری میں اب تک ہلاک فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 68,537 سے تجاوز کر چکی ہے، ملبے تلے دبے ہزاروں افراد کو مردہ قرار دیا جا رہا ہے۔غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 124,190 تک پہنچ گئی ہے۔