Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

بی ایچ سی بدھل میںمنظور شدہ 24 اسامیوں میں سے صرف 6 پر تعیناتیاں مریض 60 کلومیٹر دور راجوری جانے پر مجبور،پی ایچ سی کی حالت کودرست کرنے کی مانگ

Mir Ajaz
Last updated: May 31, 2025 11:20 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

محمد بشارت

بدھل // بدھل اور چسانہ تحصیلوں کی مجموعی طور پر 1.2 لاکھ سے زائد آبادی کے لئے قائم واحد 24 گھنٹے کھلا رہنے والا طبی مرکز – پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) بدھل – اپنی زبوں حالی کی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ اس افسوسناک صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بدھل اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے سینئر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما منظور احمد نائیک نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔منظور نائیک نے کہا کہ 1970 کی دہائی میں قائم کیا گیا یہ مرکز آج بھی بدھل و چسانہ کی وسیع آبادی کیلئے بنیادی علاج و معالجے کا واحد سہارا ہے، مگر یہاں کی حالت اتنی خستہ ہو چکی ہے کہ یہ عمارت اب مریضوں اور عملے دونوں کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔ نائیک کے مطابق پی ایچ سی بدھل میں 24 منظور شدہ اسامیوں میں سے صرف 6 پر مستقل ملازمین تعینات ہیں، جب کہ باقی اہم عہدے، جن میں میڈیکل آفیسر، ڈینٹل سرجن، ایکس رے ٹیکنیشن، ہیلتھ ایجوکیٹر، نرس، فارماسسٹ، صفائی کرمچاری اور دیگر شامل ہیں، کئی سالوں سے خالی پڑے ہیں۔نائیک نے یہ بھی واضح کیا کہ یہاں الٹراسونوگرافی جیسی بنیادی سہولت تک میسر نہیں، جس کے باعث مریضوں کو معمولی طبی جانچ کے لئے بھی 60 کلومیٹر دور راجوری جانا پڑتا ہے۔ ان کے مطابق یہ صورتِ حال نہ صرف ایک صحت کا بحران ہے بلکہ غریب عوام کے ساتھ کھلا ظلم ہے۔انہوں نے اسپتال کی عمارت کی خستہ حالت پر بھی گہری تشویش ظاہر کی، جس میں بیت الخلا کی ناکارگی، صفائی کا فقدان اور پرانا و غیر محفوظ ڈھانچہ شامل ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت جموں و کشمیر سے فوری مداخلت، تمام خالی اسامیوں پر تقرری، جدید طبی سہولیات کی فراہمی، اور عمارت کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا۔منظور نائیک نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے پرزور اپیل کی کہ وہ ذاتی مداخلت کرتے ہوئے پی ایچ سی بدھل کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (CHC) کے طور پر اپگریڈ کریں تاکہ علاقہ کی عوام کو ان کا بنیادی طبی حق میسر آ سکے۔ انہوں نے وارننگ دی کہ اگر فوری اقدام نہ اٹھایا گیا تو وہ عوام کے ساتھ سڑکوں پر احتجاج کے لیے مجبور ہوں گے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بارہمولہ میں 15سالہ لڑکا نالہ ننگلی میں غرقآب ، سرچ آپریشن جاری
تازہ ترین
وزیر اعظم نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا
برصغیر
ہندوارہ پولیس کی سائبر فراڈ کے خلاف بڑی کامیابی، 28 لاکھ روپے کی رقم بازیاب
تازہ ترین
گاندربل میں تین مطلوب دہشت گردوں کی کروڑوں کی جائیدادیں ضبط
تازہ ترین

Related

پیر پنچالتازہ ترین

ضلع پولیس پونچھ نے لاپتہ شخص کو برآمد کر کےاُس کے اہل خانہ سے ملایا

July 12, 2025
پیر پنچالتازہ ترینجموںخطہ چناب

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

July 12, 2025
پیر پنچال

مغل روڈ پر پتھر گرنے سے باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار | دولہا سمیت 3افراد زخمی ہسپتال منتقل،تحقیقات شروع کر دی گئی

July 11, 2025
پیر پنچال

کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کنڈی میں ڈاکٹروں سمیت ملازمین کی متعدد اسامیاں خالی مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?