عظمیٰ نیوز سروس
جموں//مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 29 مئی سے دو روزہ دورے پر جموں و کشمیر پہنچنے والے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے منگل کو یہاں بتایاکہ وزیر داخلہ 29 مئی اور 30 مئی کو جموں ڈویژن کا دورہ کرنے والے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ “وہ شہری تنصیبات پر حالیہ پاکستانیگولہ باری سے متاثرہ خاندانوں سے ملنے کے لیے سرحدی ضلع پونچھ کا بھی دورہ کریں گے۔”آپریشن سندھ کے بعد مرکزی وزیر داخلہ کا جموں و کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔