ایجنسیز
مرادآباد (یوپی)//مرادآباد کی ایک عدالت نے حزب المجاہدین ملی ٹینٹ الفت حسین ملی ٹینسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 10 سال کی سخت قید کی سزا سنائی ہے۔اے ڈی جی سی سریش سنگھ نے کہا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، مراد آباد، چھایا شرما نے پیر کو سنائے گئے حکم میں الفت پر 48,000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔سنگھ کے مطابق، الفت حسین عرف محمد سیف الاسلام، جو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کا رہائشی ہے، 2002 سے ملی ٹینسی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور 2008 میں ضمانت ملنے کے بعد مفرور تھا۔مرادآباد کی عدالت نے 2015 اور 2025 دونوں میں ان کے خلاف مستقل وارنٹ جاری کیے تھے۔ ان کی گرفتاری کی اطلاع دینے پر 25,000 روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔سنگھ نے کہا کہ 8 مارچ، 2025 کو، اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور کٹگھر پولیس کے ذریعہ کئے گئے ایک مشترکہ آپریشن نے اسے پونچھ، میں کامیابی کے ساتھ گرفتار کیا، اور بعد میں اسے مراد آباد جیل منتقل کر دیا گیا۔