محمد تسکین
بانہال// رام بن اور بانہال کے سیکٹر میں منگل کی صبح سے ہی موسم آبر و آلود تھا تاہم شام چھ بجے سے بانہال اور رام بن کے کئی علاقوں امیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی ہلکی بارشون کا تازہ سلسلہ شروع ہوا تھا۔ شام سات بجے تک ہلکی ہلکی بارشیں ہو رہی تھیں اور گرج چمک کے ساتھ ساتھ ہوا بھی چل رہی تھی۔اس دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بغیر کسی خلل کے جاری ہے اور منگل کے روز شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کو دونوں طرف کے ٹریفک میں چلنے کی اجازت تھی جبکہ مال بردار ٹرکوں اور ایندھن بردار ٹینکروں کو جموں سے سرینگر کیطرف چلنے کی اجازت تھی۔