عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے منگل کی شام اعلان کیا کہ اسلامی مہینے ذوالحجہ کے آغاز کا چاند مرکزی زیر انتظام علاقے میں کہیں نظر نہیں آیاـ
سرینگر کے گرینڈ مفتی ناصر الاسلام نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’جموں و کشمیر کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی معتبر شہادت موصول نہیں ہوئی۔
مفتی ناصر نے کہا کہ ذوالحجہ کا پہلا دن جمعرات 29 مئی کو ہوگا اور عید الاضحی 7 جون کو ہوگی۔
یہ اعلان مختلف اضلاع میں مقامی مذہبی کمیٹیوں اور چاند دیکھنے کے مبصرین کے ساتھ مشاورت کے سلسلے کے بعد سامنے آیاہےـ
ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحی 7 جون کو ہوگی: مفتی اعظم جموں و کشمیر
