Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

! بزرگوں کے مسائل، حکومت اور معاشرہ

Towseef
Last updated: May 27, 2025 9:33 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

ہمارے معاشرے میں بہت سےایسے بزرگ افراد ہیں جن کے پاس آمدنی کاکوئی ذریعہ نہیںاور وہ مشکلات کا شکار ہیں۔ کئی بزرگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی بھر محنت کی لیکن مستقبل کے لئے مالی بچت نہیںکرسکے ہیں۔بعض بزرگ جو ملازمتوں سے ریٹائر ہوچکے ہیں کو یہ مشکل پیش آتی ہے کہ وہ موجودہ نظام میں اپنی پینشن حاصل کرنے کے لئے درکار دستاویزات مکمل نہیں کر پائے ہیںاور اس وجہ سے وہ اپنی بنیادی ضروریات کی حصولیابی کے لئےپریشان رہتے ہیں۔بے شک بڑھاپے میں صحت کے مسائل بڑھ جاتے ہیں اور ان مسائل کا حل مہنگی علاج کی صورت میں ہوتا ہے جو زیادہ تر بزرگ افراد کی استطاعت سے باہر ہوتا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں طویل انتظار اور نجی اسپتالوں کی مہنگی فیس ان کے لئےعلاج کو مشکل بنا دیتی ہے۔اُنہیںجن مختلف بیماریوں کے لیے علاج کی ضرورت ہوتی ہے، ان میں دل کی بیماری، ذیابیطس، ہڈیوں اور جوڑوں کے مسائل شامل ہیں، جو ان کے زندگی کے معیار کو متاثر کرتے ہیں۔ بہت سے بزرگ افراد کے لیے معیاری صحت کی خدمات تک رسائی مشکل ہوتی ہے،جو دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر ہوتے ہیں، اُن کے پاس نقل و حرکت کے لیے وسائل بھی نہیں ہوتےاوروہ بے کسی کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح کسی بزرگ کا خاندان دُور ہو یا وہ اکیلا رہتا ہو،تو اس کی صحت متاثر ہوجاتی ہےاوراُن میں ڈپریشن اور دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں۔خوراک، رہائش اور دیگر بنیادی ضروریات میں مشکلات کا سامنا بھی بزرگوں کے مسائل میں شامل ہے۔ بعض بزرگوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی کے لئے مددگار کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ جسمانی کمزوری کی وجہ سے وہ خود تمام کام نہیں کر سکتے۔بیشتر مالی طور پر مستحکم نہیں ہوتےجوان کی زندگی کو مزید پیچیدہ بناتے ہیں۔اس لئےحکومت کو نہ صرف پینشن اسکیموں کو موثربنانا چاہئے بلکہ ان اسکیموں کے شرائط کو آسان بنانا چاہئے تاکہ ہر بزرگ تک اس کی رسائی ہوسکے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر سہولت فراہم کرنا بھی ضروری ہے تاکہ بزرگ افراد بغیر کسی مشکل کے اپنی پینشن اور مالی امداد حاصل کر سکیں۔ اسی طرح غیر سرکاری ادارے اور این جی اوز بھی بزرگوں کی مالی مدد کے لئے ایسے پروگرام ترتیب دیں تاکہ بزرگ افراد خود کو معاشرتی زندگی میں شامل رکھ سکیں اور اُنہیںروزمرہ کے خرچوں میں امداد حاصل ہو سکے۔ ان اسکیموں میں کھانا، دوا اور دیگر بنیادی ضروریات کی امداد شامل ہوں، ساتھ ہی بینکوں کو بھی بزرگوں کے لئے مالی سہولیات فراہم کرنی چاہئے۔خصوصاًبزرگوں کے لئے مخصوص اُن صحت خدمات کا قیام لازم ہے،جن میں سستا یا مفت علاج کی سہولت شامل ہو۔بزرگوںکے لئےاسپیشل کلینک یا اسپتال قائم ہونا چاہئے، جہاں اُن کی بیماریوں کا خصوصی علاج کیا جائے۔اُنہیں صحت کے بارے میں تعلیم بھی دی جانی چاہیے،تاکہ وہ صحت مند غذا، ورزش اور دیگر صحت کے اصولوں سے باخبر ہوکر اپنی صحت کا خیال خود رکھ سکیں۔بزرگوں کی تنہائی کو کم کرنے کے لیے مختلف سماجی سرگرمیوں کا انعقاد کرنا بھی ضروری ہے۔ اس سے نہ صرف ان کی تنہائی دور ہوگی بلکہ وہ اپنے آپ کو معاشرے کا ایک فعال حصہ محسوس کریں۔اسی طرح معاشرتی تعلیم کے ذریعے خاندانوں کوبھی یہ سمجھانا انتہائی ضروری ہے کہ وہ بزرگوں کے ساتھ وقت گزاریں اور ان کی دیکھ بھال کرکے ایک عظیم عمل کو سرانجام دیں۔اگر خاندانوں کو تعلیم دی جائے تو وہ بہتر طریقے سے بزرگوں کی مدد کر سکیں گے۔الغرض حکومت کو بزرگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جامع اور طویل مدتی اُن پالیسیوںکو ترتیب دینےکی ضرورت ہے،جن پالیسیوں کے تحت بزرگوں کے لئےعلاج، رہائش، خوراک اور دیگر ضروریات کی فراہمی شامل ہوں۔ بزرگوں کے حقوق کے تحفظ کے لئےقانون سازی بھی اہم ہے تاکہ ان کے خلاف کسی بھی قسم کی بدسلوکی یا ظلم کو روکا جا سکے۔ اگر ہم ان کے مسائل کو سمجھ کر مربوط اقدامات کریں توبزرگوں کی زندگی بہتر ہوگی بلکہ معاشرت میں بھی خوشحالی آئے گی۔ بزرگوں کا احترام اور ان کی دیکھ بھال جہاںہماری اجتماعی ذمہ داری ہے وہیں ہمارا دینی فریضہ بھی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پاکستانی کزن کیساتھ شادی پر نوکری سے برخاستگی، سی آر پی ایف کانسٹیبل نےانصاف کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا
برصغیر
کشمیر میں 30 اور 31 مئی کو وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان
تازہ ترین
مسک نے ٹرمپ کے مشیر کا عہدہ چھوڑ نے کا اعلان کیا
بین الاقوامی
اودھم پور کے چننی میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

اداریہ

! اخلاقی خوبیاںذہن کو تندرست رکھتی ہیں

May 28, 2025
اداریہ

سگریٹ نوشی پر پابندی پرعملدرآمد کب ہوگا؟

May 26, 2025
اداریہ

ہر گھر بجلی کب پہنچے گی؟

May 26, 2025
اداریہ

! سڑکوں کی تعمیر و تجدیدبے ہنگم نہ ہو

May 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?