عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے بدھال ڈویژن کے مارگ ڈوک علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے لگ بھگ سو بھیڑ بکریوں کی موت ہوگئی ۔ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے بدھال ڈویژن کے مارگ ڈوک علاقے میں تیز بارشوں کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے 9 خانہ بدوش کنبوں کے لگ بھگ سو بھیڑ بکریاں مر گئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کنبے موسمی ہجرت پر تھے اور مارگ میں مال مویشیوں کے ساتھ ڈھیرہ زن تھے۔
ایک متاثرہ نے کہاآسمانی بجلی گرنے سے ہمارے 80 سے 90 بھیڑ بکریوں کی موت ہوگئ ہے۔انہوں نے کہاہمارے روزی روٹی کا انحصار مال مویشیوں پر ہی ہے،ہم غریب ہیں، ہمارے روز گار کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔انہوں نے سرکار سے بھر پور مدد کرنے کی اپیل کی۔
شیپ ہسبنڈری کے ایک عہدیدار نے بتایاجائے موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ان کا کافی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے اس نقصان کا جائزہ لیا گیا اور متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
راجوری کے بدھال علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً سو بھیڑ بکریوں کی موت
