عاصف بٹ
کشتواڑ// سوموار کی بعد دوپہر بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ کاندنی کے مقام پر بھاری پسیاں آنےکے بعد آمدورفت کیلئےبند ہوگئی جس پر بحالی کا کام جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کی دوپہر کو ضلع صدر مقام سے بیس کلومیٹر دوری پر کاندنی کے مقام پر پہاڑی سے بھاری چٹانیں گرآئیں جسکے سبب سڑک آمدورفت کیلئے بند ہوگئی اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ متعدد گھنٹوں کے بعد حکام حرکت میں آئے اور پتھروں کو ہٹانے کا کام شروع کیا اور مشینری کو تعینات کیاگیا تاہم دیررات تک سڑک کو آمدورفت کے قابل نہ بنایاجاسکا ۔ پتھر گرآنے کے سبب سڑک کو بھاری نقصان پہنچاہے ۔عینی شایدین نے بتایا کہ دو ڈمپر گاڑیاں معجزاتی طور بچ گئیں۔ سڑک بند ہونے کے سبب دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیںجن میں بچے وخواتین موجود تھے جودرماندہ تھے۔