Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سگریٹ نوشی پر پابندی پرعملدرآمد کب ہوگا؟

Towseef
Last updated: May 26, 2025 11:22 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

صوبائی انتظامیہ کشمیر نے گزشتہ برس اپریل کے اوائل میںعوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیاتھا اور خلاف ورزی کی صورت میںجرمانہ عائد کرنے کا انتباہ دیا تھا ۔حکومت کی جانب سے عوامی مقامات پر سگریٹ یا تمبا کوشی پر پابندی پہلی دفعہ عائد نہیں کی گئی تھی بلکہ جموں وکشمیر میں کئی برس قبل عوامی مقامات پر سگریٹ یا تمباکوشی ممنوع قرار دی گئی تھی اور اس کیلئے باضابطہ سزا و جزا کا طریقہ متعین کیاگیا تھا۔اسی طرح تعلیمی اداروں کے ارد گرد بھی سگریٹ یا تمباکومصنوعات کی خرید و فروخت پر پابندی پہلے سے عائد تھی تاہم اس پر عمل نہیں ہورہا تھا ۔اب جبکہ ان پابندیوں کا دوبارہ سے اعادہ کیاگیا تھا تو امید بندھ گئی تھی کہ شاید اب پابندی زمینی سطح پر نافذ کی جائے گی لیکن ایسا پھر نہ ہوسکا اور ایک سال گزر جانے کے باوجود سگریٹ نوشی بلاروک ٹوک جاری ہے۔جموںوکشمیر خاص کر کشمیر میں جس طرح سگریٹ نوشی عام ہے ،وہ واقعی پریشان کن ہے اور اب جس طرح منشیات کا استعمال ایک اور بحران کی صورت میں ابھر کر سامنے آیا ہے ،اُس نے ذی حس طبقوں کی نیندیں اچٹ دی ہیں ۔سگریٹ یا تمبا کونوشی کے نتیجہ میں کشمیر میں سرطان کے معاملات سامنے آنے کے جو اعداد وشمار ہر سال ظاہر کئے جاتے ہیں ،وہ ہوشربا ء ہیں اور یقینی طور پر فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے کی دعوت دیتے ہیں لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا محض عوامی مقامات پر تمباکو یا سگریٹ نوشی ممنوع قرار دینے سے ہی مسئلہ حل ہوجائے گا؟۔نہیں ،ایسا بالکل بھی نہیں ہے اور نہ ہی اس طرح کے اعلانات سے زمینی سطح پر کچھ بدلتا ہے بلکہ اس کیلئے معاشرے کے رویہ میں ہی تبدیلی لانا ضروری ہے ۔آپ کتنا ہی سزائیں کیوں نہ دیں جب تک معاشرہ از خود تبدیلی کیلئے تیار نہیں ہوگا ،تبدیلی نہیں آئے گی۔ایسے میں لازمی ہے کہ ہم معاشرے کو تبدیلی کیلئے تیار کریں ۔اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ معاشرہ تبدیلی کیلئے کیسے تیار ہوگا؟۔ یہ بھی ناممکن نہیں ہے بلکہ عین ممکن ہے ۔ہم سب جانتے ہیں کہ ماضی میں کشمیر میں عوامی مقامات بشمول مسافر گاڑیوں ،ہوٹلوں و ریستورانوں ،یہاں تک کہ تعلیمی اداروں میں بھی سگریٹ نوشی کو ناجائز نہیں سمجھا جاتا تھا لیکن پھر جب پابندی کے اعلان کے ساتھ ایک وسیع آگاہی مہم چلائی گئی اور عوام کو بیدار کرنے اور ان میں ایک مثبت تبدیلی لانے کیلئے اخلاقی قدروںکا سہارا لیاگیا تو کچھ وقت بعد ہی ہم نے پھر دیکھا کہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی قصہ پارینہ بن گئی اور لوگ بھی عوامی مقامات پر سگریٹ یا تمباکونوشی کو ناجائز سمجھ کر خود ہی اس بری عادت سے باز آگئے ۔آج بھی ایسی ہی ایک مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔سگریٹ نوشی یا تمبا کوشی کی شرحوںکو کم کرنا اور عوامی مقامات پر اس کو بالکل ختم کرنا بالکل ممکن ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ہم صرف زبانی جمع خرچ سے کام نہ لیں اور ایسی باتوں کو اعلانات تک محدود کرنے کی بجائے عملی طور بھی کام کریں ۔اس کیلئے ہمیں جہاں سماج کے سبھی طبقوںکو اس مہم میں شامل کرنا پڑے گا وہیں مذہبی پیشوائوں اور ڈاکٹروں و ماہرین تعلیم اور قانون نافذ کرنے والے اداروںکا اس میں کلیدی رول بنتا ہے ۔اگر ائمہ اور علماء تہیہ کرلیں کہ ہمیں اس ضمن میں سماج میں مثبت تبدیلی لانی ہے تو یہ عمل اور بھی آسان ہوجائے گا کیونکہ جب مقامی سطح پر بات ہر ایک فرد تک انفرادی طور پہنچ جائے گی تو بات سمجھنے اوراس پر عمل کرنے میں آسانی پیدا ہوگی ۔مشاہدے میں آیا ہے کہ ائمہ اور علماء کی باتوںکا اثر ہوتا ہے او ر اگر مذہبی پیشوا ٹھان لیں کہ انہوںنے عوام کو اس برائی سے نجات دلانی ہے تو تبدلی آنے میں دیر نہیںلگے گی ۔اسی طرح ڈاکٹر حضرات اور ماہرین تعلیم و نفسیات اگر مثبت انداز میں بیداری عمل شروع کریں اور عوام کو پیار و محبت سے اس برائی کے مضر اثرات اور اس کو ترک کرنے کے مثبت اثرات سے آگاہ کریں تو تبدیلی تیزی سے وقوع پذیر ہوجائے گی اور لوگ بہت جلد تبدیلی کے مسافر بن جائیں گے۔اسی طرح قانون نافذکرنے والے ادارے اگر ذرا پیار اور دبائو سے کا م لیں تو بات بن سکتی ہے ۔ایسے اداروں کو جہاں ایک ہاتھ میںلاٹھی رکھنی ہے تو دوسرے ہاتھ میں پھول بھی رکھنا پڑے گا تاکہ دونوںکے امتزاج سے ایک ایسا رویہ ابھر کر آئے جس میں خوف اور محبت ،دونوںعناصر شامل ہوں تاکہ جہاں خوف کی ضرورت ہو تو خوف پیدا ہو اور جہا ں محبت درکار ہو تووہ وہاں محبت کے شگوفے پھوٹ پڑیں ۔اس طرح بدلائو نہ صرف یقینی بنے گا بلکہ فوری بھی ہوگا۔اس عمل میں عوام کا اشتراک لازمی ہے اور عوام کو بھی سماج کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے سگریٹ و تمبا کوشی کااستعمال ختم کرنے میں اپنا رول ادا کرنا ہوگا ۔جب سبھی متعلقین مل کر کام کریں گے تو نہ صرف عوامی مقامات پر یہ ناسور ختم ہوگا بلکہ ہم اس معاشرے سے ہی اس ناسور کو ختم کرسکتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مسک نے ٹرمپ کے مشیر کا عہدہ چھوڑ نے کا اعلان کیا
بین الاقوامی
اودھم پور کے چننی میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
سری نگر کے نوجوان کی لاش تین روز بعد دریائے جہلم سے بازیاب
تازہ ترین
ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ نے دو افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا
تازہ ترین

Related

اداریہ

! اخلاقی خوبیاںذہن کو تندرست رکھتی ہیں

May 28, 2025
اداریہ

! بزرگوں کے مسائل، حکومت اور معاشرہ

May 27, 2025
اداریہ

ہر گھر بجلی کب پہنچے گی؟

May 26, 2025
اداریہ

! سڑکوں کی تعمیر و تجدیدبے ہنگم نہ ہو

May 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?