عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کو مبینہ طور پر پاکستان کے انٹیلی جنس افسران کے ساتھ حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔حکام نے پیر کو کہاکہ ملزم موتی رام جاٹ جاسوسی کی سرگرمیوں میں سرگرم عمل تھا اور 2023 سے پاکستان کے انٹیلی جنس افسران (PIOs) کے ساتھ قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات کا اشتراک کر رہا تھا۔عہدیداروں نے بتایا کہ ایجنسی کو پتہ چلا ہے کہ وہ پی آئی اوز سے مختلف راستوں کے ذریعے فنڈز وصول کر رہا تھا۔این آئی اے نے موتی رام کو دہلی سے گرفتار کیا اور ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔این آئی اے نے بتایا کہ پٹیالہ ہاس کورٹ کی خصوصی عدالت نے موتی رام کو 6 جون تک اس کی تحویل میں دے دیا۔