عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ تین دن قبل لاپتہ ہونے والے ایک نوعمر لڑکے کی لاش پیر کی صبح سری نگر کے نورباغ علاقے میں دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ لڑکا 22 مئی کو نورباغ، سری نگر سے لاپتہ ہوا تھا، جس کے بعد ایس ڈی آر ایف اور دیگر ریسکیو ٹیموں نے تلاشی مہم شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ اس کی نعش دریائے جہلم سے چوچن فقیر، ٹکنورہ پورہ نورباغ کے قریب برآمد ہوئی۔
عہدیدار کے مطابق نعش کو ریت نکالنے والے مزدوروں نے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ اس کی شناخت عنایت احمد عرف انیس (13 سال)، ولد غلام محمد گنائی، ساکن پلہ پورہ، گوری پورہ کے طور پر ہوئی ہے—